سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہا نے جمعہ کو جموںوکشمیر یوٹی اور لداخ یوٹی کے لئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔بارڈر لیس ورلڈ فائونڈیشن کے اشتراک سے ایس بی آئی فائونڈیشن کی طرف سے سپانسر کردہ یہ کلینک آن وہیلز کی سہولیت جامع ہیلتھ کیئر کی خدمات کے ساتھ 26 دیہاتوں کو پور ا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس اقدام کو سراہتے ہوئے جموں و کشمیربالخصوص دیہی اور دُور دراز علاقوں میں ہیلتھ کیئر خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کی تکمیل میں رضاکارانہ آرگنائزیشنوں اور شراکت داروں کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے موبائل میڈیکل یونٹس کا بھی معائینہ کیا اور لوگوں کے لئے دستیاب صحت خدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ دیہی آبادی کو ان کی دہلیز پر بنیادی ، احتیاطی اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک قابل طبی ٹیم موبائل میڈیکل یونٹس کے ساتھ ہے۔اِس موقعہ پر ریجنل منیجر ایس بی آئی راکیشن ایمہ ، ٹرسٹی بارڈر لیس ورلڈ فائونڈیشن ( بی ڈبلیو ایف ) اے ڈی وی نرسنگھ لگڑ،بی ڈبلیو ایف کے ایڈوائزری بورڈ ممبر شیخ ولید خالد اور بی ڈبلیو ایف کے دیگر ٹیم ممبران راج بھون میں موجود تھے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور ایڈیشنل کمشنر کشمیر بھی موجود تھے۔