داخ:۲۷، مئی// لداخ میں بھارتی فوج کی گاڑی کے سڑک سے پھسل کر شیوک ندی میں گرنے سے کم از کم7 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کی جانب سے ایک بیان میں بتایاگیاکہ 26 سپاہیوں کولیکر ایک فوجی گاڑی پرتا پور کے ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف میں آگے کی طرف بڑھ رہی تھی کہ دوران سفر گاڑی سڑک سے پھسل کر شیوک ندی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں تمام مسافر زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق تمام 26 فوجیوں کو فوج کے فیلڈ اسپتال میں منتقل کیا گیا اور لیہہ سے سرجیکل ٹیموں کو پرتاپور پہنچایا گیا۔7 فوجی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ فوج نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، جس میں فضائیہ سے زیادہ سنگین ہلاکتوں کو مغربی کمان میں منتقل کرنے کیلئے فضائی کوشش کی درخواست بھی شامل ہے۔