ممبئی، 14 جون (یو این آئی) عالمی سطح سےملے کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر تیل اور گیس اور توانائی گروپ کمپنیوں کی فروخت کے سبب شیئر بازارمیں آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ میں رہی۔
اس دوران سینسیکس اور نفٹی دونوں سرخ نشان میں رہے۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 153.13 پوائنٹس گر کر 52693.57 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 42.30 پوائنٹس گر کر 15732.10 پر آگیا۔
بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت دیکھی گئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.16 فیصد گر کر 21840.90 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.40 فیصد گر کر 24942.63 پوائنٹس پر آ گیا۔بی ایس ای پر انرجی گروپ 1.22 فیصد اور تیل اور گیس 1.14 فیصد پر سب سے زیادہ خسارے میں رہا۔ اگرچہ زیادہ تر گروپ سرخ رنگ میں رہے لیکن ان دو بڑے گروپوں میںہوئی فروخت نے مارکیٹ کو سبز نشان میں آنے نہیں دیا۔