جے پور، 15 اگست: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔مسٹر گہلوت نے آٹھ سول لائنز میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر صبح سات بجے پرچم لہرایا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ آفس، وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے افسران اور سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے بڑی چوپڑ میں منعقدہ پرچم لہرانے کے پروگرام میں شرکت کی اور پرچم لہرایا۔ مسٹر گہلوت نے یوم آزادی کے موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی میں منعقدہ پرچم لہرانے کے پروگرام میں بھی شرکت کی۔