• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۲۳, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن نے اننت ناگ میں آزادی کا امرت مہوتسو پر آو ٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-18
Reading Time: 1min read
A A
0
سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن نے اننت ناگ میں آزادی کا امرت مہوتسو پر آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن نے اننت ناگ میں آزادی کا امرت مہوتسو پر آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر، 19اگست 2022/ سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے فیلڈ آفس، اننت ناگ نے آج اننت ناگ کے گجر اور بکروال ہاسٹل میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہر گھر ترنگا پر ایک چھوٹے مربوط مواصلات اور آو ¿ٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا اہتمام کیا۔ ایک روزہ پروگرام کا افتتاح جناب شعیب نور، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اننت ناگ نے کیا۔ اس پروگرام کا مقصد قبائلی طلباءکو آزادی کا امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ان کے علاوہ قبائلی گجر اور بکروال کمیونٹی کے طلباءکو حکومت ہند اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے ان کے لیے شروع کیے گئے مختلف اسکالرشپ پروگراموں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔مہمان خصوصی جناب شعیب نور نے اپنے خطاب میں سی بی سی، اننت ناگ کی طرف سے گجر اور بکروال برادری کے طلباءکے لیے پروگرام منعقد کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ انہیں فراہم کی گئی سہولیات اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی کمیونٹی اور قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اہداف کے حصول میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے جناب مدثر امین، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) جموں نے سامعین کو سی بی سی اور پی آئی بی کے مینڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ہر گھر ترنگا اور آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے پیچھے مقاصد اور وژن کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب رفاقت علی کسانہ، وارڈن، گجر اور بکروال ہاسٹل، اننت ناگ نے پسماندہ طبقوں کے طلبہ اور نوجوانوں کے لیے اس طرح کے مزید بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی، فیلڈ آفس اننت ناگ، جناب شاہد محمد لون نے تحریک شکرانہ پیش کیا اور سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ ریجن کی طرف سے جموں و کشمیر اور لداخ کے مختلف حصوں میں کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں اور اقدامات خاص طور پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبے میں، کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔سی بی سی، اننت ناگ نے شرکاءکی بیداری کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا پر معلوماتی سٹینڈز لگائے تھے۔ اس کے علاوہ طلبہ میں آگاہی کا پرنٹ شدہ مواد بھی تقسیم کیا گیا۔ تھیم پر مبنی ثقافتی پروگرام سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ کے پرائیویٹ رجسٹرڈ گروپ نے پیش کیے۔تقریب کے اختتام پر، پری پبلسٹی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر منعقد کیے گئے کوئز اور پینٹنگ مقابلوں کے جیتنے والوں کو بیورو کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

2023-10-31
پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

2023-10-31
رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

2023-10-31
ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

2023-10-26
جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

2023-10-26
سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

2023-10-26
جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

2023-10-26
انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

2023-10-26
اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

2023-10-26
15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

2023-10-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.