• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امرت مہوتسو ہماری جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت: ایس ڈی ایم اوڑی

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-25
Reading Time: 1min read
A A
0
امرت مہوتسو ہماری جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت: ایس ڈی ایم اوڑی

امرت مہوتسو ہماری جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت: ایس ڈی ایم اوڑی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر، 25اگست 2022/ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم)، اوڑی شری ہرویندر سنگھ نے آج آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا جس کا اہتمام سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نے کیا۔ اس تقریب کا اہتمام سی بی سی کے فیلڈ آفس اننت ناگ نے منی اسٹیڈیم اوڑی، بارہمولہ میں کیا۔ تین روزہ پروگرام کا مقصد سرحدی شہر کے لوگوں میں امرت مہوتسو منانے کے مقاصد اور وژن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ مذکورہ ملٹی میڈیا نمائش فوٹو پینلز، فلموں اور تھیم پر مبنی موسیقی کے پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی نمائش کرتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری ہرویندر سنگھ، ایس ڈی ایم اوڑی نے ہندوستان کی آزادی کے بعد قبائلی دراندازوں کو پیچھے دھکیل کر قوم کا دفاع کرنے میں اْوڑی کے لوگوں کی بہادری اور عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مجاہد آزادی اور مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں۔ شری سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کے بارے میں جاننے کے لیے نمائش کا دورہ کریں۔جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی سی، جناب غلام عباس نے ملٹی میڈیا نمائش کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ امرت مہوتسو مہم کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور قومی ترقی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہے۔ جناب عباس نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی عوامی فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔دیگر جنہوں نے اجتماع سے خطاب کیا ان میں شری دلجیت سنگھ، سب ڈویژنل ایگریکلچرل آفیسر جنہوں نے پی ایم کسان جیسی کسانوں کے لیے رائج اسکیموں کے نفاذ میں محکمہ زراعت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ زونل ایجوکیشنل آفیسر، اوڑی جناب چودھری شاہ محمد نے اپنے خطاب میں اوڑی میں تعلیمی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔شری شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی نے بتایا کہ تین روزہ ایونٹ 27 اگست کو اختتام پذیر ہو گا اور اگلے دو دنوں میں طلباء اور عوام کے لیے کوئز، پینٹنگ مقابلے، تقریر، فلم اسکریننگ اور ثقافتی پروگراموں جیسی مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا ایک پروگرام سرحدی ضلع پونچھ میں 27 سے 29 اگست 2022 تک منعقد کیا جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.