سرینگ//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھائو کے چلتے سوموار کو 274نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 274نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 317250تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 113جبکہ کشمیر میں 161نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 6مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4343تک پہنچ گئی جبکہ 461مریض شفایاب ہو گئے جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 06مریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 06مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4343تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 274نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 317250تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 113جبکہ کشمیر میں 161نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 6مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4343تک پہنچ گئی جبکہ 461مریض شفایاب ہو گئے جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ جموں کشمیر میں ا سوقت فعال معاملات کی تعداد چار ہزار سے کم ہے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔