• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جولائی ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر میں سخت انسداد شدت پسندی گرڈ موجود: آرمی چیف

Nigraan News by Nigraan News
2022-09-30
A A
0
مضبوط فوج میں ہی محفوظ عوام کا راز مضمر: آرمی چیف منوج پانڈے

مضبوط فوج میں ہی محفوظ عوام کا راز مضمر: آرمی چیف منوج پانڈے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:بھارت اور چین کے مابین سرحدی معاہدہ طے نہ ہونے تک سرحدی تنازعات رونما ہوتے رہیں گے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ملک کو جو بھی خطرا ت اور چیلنجز درپیش ہو نگے ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دلی میں پی ایچ ڈی چمبر آف کامراس اینڈ انڈسٹریز کی ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ ابھی باقی ہے جبکہ سرحدوں پر ہونے والی کسی بھی کارروائی کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر فوج چوکس ہے اور پہلے کی طرح اس بار بھی کسی بھی کارروائی کرنے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چین او ر بھارت کے مابین سرحدی تنازعہ کچھ عرصہ سے جاری ہے اور تب تک ہم امن کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں جبکہ تک نہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے پر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے چین اور بھارت کے مابین مشرقی لداخ میں جو بھی معاملات ہے ان کو حل کیا جائے ۔ فوجی سربراہ جنرل ہانڈے نے کہا کہ فوج کسی بھی معاملے اور خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرح کے معاملات کا جائیزہ لیا جا رہا ہے کہ جس کی بنیادوں پر نئی حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار ہوگا اس کیلئے تمام تر حکمت عملی کو تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک شدت پسندی کے خطرے کا تعلق ہے ،بھارتی فوج تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جموں و کشمیر میں ایک بہت متحرک انسداد شدت پسندی گرڈ موجود ہے اور اس کی بنیادوں پر عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے فوج کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جارہئے ہیں اور فوج اس میں متحرک عمل ہے تاکہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے جس سے امن کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہو سکے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آن لائن گھوٹالوں سے بچیں، پولیس نے عوام کو خبردار کیا

آن لائن گھوٹالوں سے بچیں، پولیس نے عوام کو خبردار کیا

2026-07-08
پلوامہ میں محکمہ جل شکتی کیخلاف احتجاج،پنگلنہ میں پینے سے پا نی کی شدید قلت

پلوامہ میں محکمہ جل شکتی کیخلاف احتجاج،پنگلنہ میں پینے سے پا نی کی شدید قلت

2026-07-08
جان لیوا امراض میں مبتلاء غریب مریضوں کیلئے ممکنہ راحت

جان لیوا امراض میں مبتلاء غریب مریضوں کیلئے ممکنہ راحت

2026-07-08
پنجاب میں کشمیری گوشت ڈیلروں سے جبری 4فیصدٹیکس کی وصولی جاری

پنجاب میں کشمیری گوشت ڈیلروں سے جبری 4فیصدٹیکس کی وصولی جاری

2026-07-08
دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

دفعہ370 خاتمے کے بعد،ہندوستان کا اٹوٹ انگ امن و ترقی کی راہ پر گامزن : بھاجپا صدر

2026-07-08
ہندوستان فلسطین کیلئے2 ریاستی حل کاحامی :وزیر اعظم

ہندوستان فلسطین کیلئے2 ریاستی حل کاحامی :وزیر اعظم

2026-07-08
تازہ موسمی ایڈوائزری، شدیدبارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

تازہ موسمی ایڈوائزری، شدیدبارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

2026-07-08
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

2026-07-08
جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

جاری امرناتھ یاترا کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ،یاترا کو کامیاب بنانا ترجیح

2026-07-08
ایل او سی پر سرنگ دھماکہ، جونیئر کمیشنڈ آفیسر شدید زخمی

ایل او سی پر سرنگ دھماکہ، جونیئر کمیشنڈ آفیسر شدید زخمی

2026-07-04
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page