• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر :ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-01
A A
0
ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر :ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر :ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، یکم اکتوبر:جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے ایک نجی اسکول میں 13بچوں کو ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری میں متاثر پایا گیا جس کے بعد محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ یہ ایک وائرل بیماری ہے اور سبھی اضلاع میں ڈاکٹروں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے ایک نجی اسکول میں بچوں میں ہاتھ ، پاوں اور منہ کی بیماری میں مبتلا پایا گیا جس کے بعد محکمہ صحت نے اس حوالے سے باضابط طور پر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ ہاتھ ، پاوں اور منہ کی بیماری ایک وائرل انفکیشن ہے جو چھوٹے بچوں میں پایا جاتا ہے۔
اس بیماری میں مبتلا بچوں کے منہ میں زخم، ہاتھوں اور پیروں میں خارش پیدا ہوتی ہے۔متاثرہ اسکول کا دورہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تشخیص کے دوران کچھ بچوں نے بخار کے ساتھ ساتھ خارش، کمزوری اور گلے میں خراش کی شکایت کی۔سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ اس بیمار ی کو ”ٹماٹو بخار “سے جانا جاتا ہے اور یہ کہ انفکیشن وائرل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس میں احتیاط اور آئسولیشن کے ساتھ ساتھ صفائی کی طرف خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تین سے پانچ سالہ بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی ہیں اور اس بیماری میں مبتلا بچے کو ہوم آئسولیشن میں پانچ سے سات دنوں تک رکھنا لازمی ہوتا ہے تاکہ انفکیشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
اُن کے مطابق گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہلکا وائرل انفکیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ سری نگر نے اس حوالے سے ایک ایڈوئزری جاری کی ہے۔محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل اقدامات پر من وعن عمل کریں:
(۱) والدین اپنے بچوں کو ان علامات (بخار،منہ میں زخم، جلد پر خارش، گلے کی سوزش ، چھوٹے سرخ دھبے اور چھالے)کے ساتھ سکول نہ بھیجیں۔
(۲)مندرجہ بالا علامات والے بچوں کو پانچ سے سات دنوں کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے تاکہ دوسرے بچوں یا بڑوں کو انفکیشن نہ پھیلیں۔
۳) کلاس رومز کے اندر اور آس پاس حفظان صحت کے اصولوں کو برقرار رکھیں اور تمام اساتذہ اور طلبا ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سینٹی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
(۴)ضرورت پڑنے پر کلاس رومز کو سینٹی ٹائز کیا جانا چاہئے۔
تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بچوں میں اس بیماری کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں۔ (یو این آئی)

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

2022-12-28
بھارت جوڑو یاترا کا مسئلہ:ڈاکٹر فاروق، محبوبہ سمیت کئی لیڈران ہوں گے شریک

بھارت جوڑو یاترا کا مسئلہ:ڈاکٹر فاروق، محبوبہ سمیت کئی لیڈران ہوں گے شریک

2022-12-28
کچھ لوگ جموں کشمیر کے پُر امن حالات سے خوش نہیں : دلباغ سنگھ

کچھ لوگ جموں کشمیر کے پُر امن حالات سے خوش نہیں : دلباغ سنگھ

2022-12-23
پڑوسی ملک کا جموں کشمیر میں درپردہ جنگ جاری:راجناتھ سنگھ

پڑوسی ملک کا جموں کشمیر میں درپردہ جنگ جاری:راجناتھ سنگھ

2022-12-23
ڈی آئی پی آر نے نیشنل رولر سکیٹنگ گولد میڈلسٹ کو مبارک باد دی

ڈی آئی پی آر نے نیشنل رولر سکیٹنگ گولد میڈلسٹ کو مبارک باد دی

2022-12-23
تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

2022-12-22
جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

2022-12-21
دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

2022-12-21
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

2022-12-21
گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

2022-12-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.