• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر داخلہ کا دورہ جموں و کشمیر:ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی: رویندر رینہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-03
A A
0
جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی:رویندر روینا

جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی:رویندر روینا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،3 اکتوبر: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران راجوری اور بارہمولہ میں اپنی نوعیت کی تاریخی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ریلیوں میں شرکت کرنے کے لئے لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔
بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پیر کو جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران 4 اکتوبر کو راجوری میں جبکہ 5 اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔موصوف صدر نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا کہ یہ ریلیاں اپنی نوعیت کی تاریخی ریلیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا: ’امیت شاہ جی آج جموں پہنچ رہے ہیں وہ منگل کو راجوری میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد بدھ کو وہ بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ان ریلیوں میں لوگوں کا سیلاب امڈ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں امیت شاہ جی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ یہاں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویندر رینہ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات منعقد کرانا الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اختیار میں ہے تاہم بی جے پی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ سے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کی تیاریاں شروع کی ہیں اور الیکشن کمیشن جس وقت بھی اعلان کرے گا ہم حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گے۔ (یو این آئی)

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

تمام دیہاتوں میںمناسب حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے:چیف سکریٹری

2022-12-22
جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

2022-12-21
دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

2022-12-21
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

2022-12-21
گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

2022-12-19
قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

2022-12-19
ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

2022-12-17
جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

2022-12-17
سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

2022-12-15
سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری

2022-12-15
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.