• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہم پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کیلئے پُرعزم ہیں: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-05
Reading Time: 1min read
A A
0
لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

FacebookTwitterWhatsapp

بلاس پور (ہماچل پردیش): وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہماچل پردیش کے بلاس پور میں وجے دشمی تہوار کے موقع پر پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے اپنے عزم کو دہرایا۔وزیر اعظم نے اپنی تقریر مقامی بلاس پوری زبان میں شروع کی اور کہا کہ انہیں ماں نینا دیوی اور مقامی دیوتا بجیا بابا (بابا نرسمہا دیو) کا پورا آشیرواد ملا ہے۔اس موقع پر انہوں نے عام ہندوستانیوں اور خاص طور پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو دسہرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں شام کو کلو کا دورہ کریں گے اور لوگوں کے لئے بھگوان رام اور ماں ہڈمبا کا آشیرواد لیں گے۔مسٹر مودی 3,650 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو ریاست کے عوام کے نام وقف کرنے کے بعد لوہنو میدان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہمارے لیے فتح کا دن ہے کیونکہ بلاس پور ضلع کو تعلیم اور صحت کا دوہرا تحفہ ملا ہے اور یہ قابل ذکر ہے۔ بلاس پور میں ایمس ایک مختلف نوعیت کا ہوگا کیونکہ یہ ماحولیات پر مبنی اور فطرت دوست ہوگا۔ کانگریس پارٹی کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران وہ سنگ بنیاد رکھتے تھے اور پھر اسے بھول جاتے تھے، جب کہ بی جے پی سنگ بنیاد رکھتی ہے اور پھر اس وقت ہی بیٹھتی ہے جب کام مکمل ہو جائے اور اسے عوام کو وقف کردیا جائے۔مسٹر مودی نے کہا کہ پہلے لوگوں کو علاج کے لیے آئی جی ایم سی، شملہ اور ٹاٹا میڈیکل کالج پر انحصار کرنا پڑتا تھا یا پھر چندی گڑھ اور نئی دہلی جانا پڑتا تھا لیکن بلاس پور میں آٹھ نئے میڈیکل کالج اور ایمس کے کھلنے سے ضرورت مند لوگوں کو علاج کے لیے ریاست سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماچل اپنے جوانوں کی بہادری کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اب اس میں ایک نیا آئیڈیا شامل کیا جائے گا اور وہ ہے ایمس، بلاس پور جیسے طبی اداروں کے ذریعے جان بچانے کا۔مسٹر مودی نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم نے پورے ملک میں لوگوں کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور 45 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 3.60 لاکھ کروڑ لوگوں نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اگر یہ اسکیم نافذ نہیں ہوتی تو لوگوں کو اپنی جیب سے تقریباً نوے ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے لیکن اس اسکیم کے نفاذ سے جس کے تحت ایک شخص کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ملتا ہے، لوگوں کی جان اور پیسہ دونوں بچ گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماچل پردیش میں تقریباً 1.50 لاکھ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی مدد کے لیے اس طرح کی مزید اسکیمیں پائپ لائن میں ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ حقیقت بن جائیں گی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر اور ان کی ٹیم کو کورونا وبائی مرض سے مضبوطی سے لڑنے اور دوسری ریاستوں کے مقابلے 100 فیصد ویکسینیشن پروگرام مکمل کرنے کے لئے مبارکباد دی اور ملک میں پہلا مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کی ذاتی مداخلت اور کوششوں سے ممکن ہوا ہے اور اس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ریاست میں ‘بلک میڈیکل ڈرگ فارمز’ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش ان تین ہندستانی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں یہ پارک قائم کیے جائیں گے۔ اس سے لاکھوں مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور اس طرح ان کی معاشی حالت تبدیل ہو گی۔مسٹر مودی نے ہندوستان کے بہادر فوجیوں کو ون رینک، ون پنشن دینے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس سہولت سے ایسے لوگوں کے کنبوں کو بہت مدد ملی ہے۔ یہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومتوں کی کوششوں سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔ پہلے کانگریس پارٹی کی حکومتوں نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا اور اب ان کے لیے پھٹے ہوئے دودھ پر رونے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب نے بھی پوری دنیا میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں سڑکوں کو فور لین کرنے اور سڑکوں کے رابطے میں اضافہ سے نہ صرف ریاست کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ باہر کی ریاستوں کے لوگ بھی صاف ستھرے ماحول سے بھری اس پہاڑی ریاست کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں گے۔ مسٹر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں ڈبل انجن والی حکومتوں کے کام اور جے رام ٹھاکر اور ان کی ٹیم کی ریاست کو مزید بلندیوں پر لے جانے اور بی جے پی کو ایک بار پھر اقتدار میں لانے کی کوششوں کو آگے بڑھائیں۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ آج کا دن بلاس پور اور ہماچل پردیش کی تاریخ میں ایک تاریخی دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے نے ثابت کر دیا ہے کہ مودی جی کے دل میں ہماچل کے لوگوں کے لیے کتنی محبت اور پیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کو ریاست میں ہر کسی سے پیار اور محبت ہے اس لئے انہیں (نڈا) جو کہ پارٹی کے نچلی سطح کے کارکن ہیں، کو اس کا قومی صدر بنایا گیا ہے۔اس موقع پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے ہماچل پردیش کا دورہ کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے نے ثابت کر دیا ہے کہ ہماچل پردیش مودی جی کا دوسرا گھر ہے۔ آج سے ایمس کا مطلب بلاس پور ہے نہ کہ نئی دہلی۔مسٹر ٹھاکر نے کہا، ’’پہلے جب ہم ایمس یعنی ایمس، نئی دہلی کی بات کرتے تھے لیکن آج سے ایک تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی اور ہندوستانی عوام کے آشیرواد سے بی جے پی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوسکی اور ایک بار پھر ریاست میں اپنی حکومت بنائے گی۔ اس سے پہلے ریاست میں کوئی بھی پارٹی مسلسل دو بار انتخابات نہیں جیت سکی تھی۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مودی جی کو ہندوستان کے دیگر حصوں کے ساتھ ہماچل پردیش میں ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی جہتیں دینے کا سہرا دیا جانا چاہیے۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ریاست کے لوگ کورونا بحران کے دوران ریاست کے لیے وزیر اعظم کے تعاون کو نہیں بھولیں گے اور ایک بار پھر بی جے پی کو اقتدار میں لائیں گے۔ اس سے قبل پروگرام کے دوران مختلف شعبوں میں مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست کی کامیابیوں کو بیان کرنے والی فلم بھی دکھائی گئی۔یو این آئی

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
عمر عبداللہ نے سری نگر میں اپنا دفتر دوبارہ شروع کیا

عمر عبداللہ نے سری نگر میں اپنا دفتر دوبارہ شروع کیا

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.