• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شوپیان میںطرفین کی گولیوں میں 4جنگجو جاں بحق،فوجی اہلکار زخمی

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-05
A A
0
2022گزشتہ چار برسوں کے مقابلے میں پُرامن

2022گزشتہ چار برسوں کے مقابلے میں پُرامن

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:شمال و جنوب میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے دراچھ کیگام اور مولو چتراگام علاقوں میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین دو مسلح تصادم آرائیوں میں جیش کے تین جنگجوئوں سمیت چار ملی ٹنٹ جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے دونوں جھڑپوں میں چار ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیش کے دو ملی ٹنٹ ایس پی او اور غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت میںملوث تھے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق دراچھ کیگام علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے بدھ کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد علاقے میں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںطلب کر لی گئی جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوںکے تبادلے کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ جن کی شناخت زبیر احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکنہ ڈمپورہ کیگام، جمشید ماگرے ولد عبد الحمید ساکنہ راجپوہ پلوامہ اور حنان یعقوب ولد محمد یعقوب ساکنہ کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی ہے اور تینوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھے ۔ پولیس کے ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دراچھ کیگام شوپیان علاقے میں مسلح تصادم آرائی میں تین جیش کے ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں میں سے دو جمشید اور حنان پنگلنہ پلوامہ میں ایس پی او اور ایک غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔ ادھر ضلع کے ہی مولو چترا گام علاقے میں بدھ کی صبح ایک مسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مار ا گیا ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کی گئی، اس دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ اس جھڑپ میں بھی ایک مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت عارف رشید ولد رشید احمد وانی ساکنہ شرمال شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع شوپیاں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں پولیس نے بھی چار عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسند کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

افسران دیانتداری کا مظاہرہ کریں:ایل جی

2023-10-31
پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

پولیس چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتی: دلباغ سنگھ

2023-10-31
رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

رشوت سے پاک جموں کشمیر ہمارا مشن:ایل جی

2023-10-31
ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

ایل جی سنہا نےسڑکوں اور عوامی مقامات پر اسمارٹ سٹیز مشن کی 2 روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

2023-10-26
جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

جموں کشمیر کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے: ایل جی سنہا

2023-10-26
سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

سرحدی صورتحال مستحکم ہے: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے

2023-10-26
جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو جنگجو ہلاک

2023-10-26
انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

انڈیا اتحاد کسی بھی الیکشن میں بھاجپا کیلئے خطرہ نہیں: اشوک کول

2023-10-26
اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

2023-10-26
15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

15ویں کور ہیڈکوارٹر پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد،سرما میں سیکورٹی کی فعالیت پر تبادلہ خیال

2023-10-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.