نئی دلی:وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اکتوبر کو ہندوستانی زرعی تحقیقی ادارہ، نئی دہلی میں دو روزہ پروگرام "پی ایم کسان سمان سمیلن 2022” کا افتتاح کریں گے۔یہ تقریب ملک بھر سے 13,500 سے زیادہ کسانوں اور تقریباً 1500 ایگری اسٹارٹ اپ کو اکٹھا کرے گی۔ تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ کسانوں کی مختلف اداروں سے تقریب میں شرکت کی توقع ہے۔ سمیلن میں محققین، پالیسی سازوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شرکت بھی ہوگی۔وزیر اعظم کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے تحت 600 پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں (PMKSK) کا افتتاح کریں گے۔ اسکیم کے تحت ملک میں کھاد کی خوردہ دکانوں کو مرحلہ وار پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ پردھان منتری کسان سمردھی کیندر کسانوں کی وسیع اقسام کی ضروریات کو پورا کرے گا اور زرعی سامان (کھاد، بیج، آلات) فراہم کرے گا۔ کھاد کی 3.3 لاکھ سے زیادہ دکانوں کو ر پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔تقریب کے دوران وزیر اعظم بھارتیہ جن اروارک پریوجنا – ایک ملک ایک کھاد کا آغاز کریں گے۔ اسکیم کے تحت، وزیر اعظم بھارت یوریا بیگز لانچ کریں گے، جو کمپنیوں کو واحد برانڈ نام "بھارت” کے تحت کھاد کی مارکیٹ میں مدد کرے گا۔کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہوئے، تقریب کے دوران وزیر اعظم 12 ویں قسط کی رقم روپے جاری کریں گے۔