نئی دلی:کریڈائی کے سابق چیئرمین اور ساوی گروپ کے بانی چیئرمین جناب جیکسے شاہ کو 21 اکتوبر 2022 سے تین سال کی مدت کے لیے کوالٹی کونسل آف انڈیا (QCI) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ موجودہ چیئرمین میکنزی انڈیا کے سابق چیف شری عادل زین البھائی کی جگہ سنبھالیں گے جنہوں نے 2014 سے 2022 تک آٹھ سال کے دوران تین میعادوں کے ذریعے کیو سی آئی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔شری جیکسے شاہ کو ان کے وسیع صنعتی تجربے کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے جو کہ کوالی کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرپرسنز کی طرف سے قائم کی گئی میراث، کوالٹی کے پہیے کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ شری شاہ نے 1996 میں ہندوستان کے سب سے بڑے انفراسٹرکچر گروپ، سیوی گروپ کی بنیاد رکھی اور ہندوستان میں پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز کی سب سے بڑی باڈی کریڈائی کے قومی چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ، وہ ایسوچیم ویسٹرن ریجن ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور فارم ایزی ایکسلریٹر پروگرام میں مشیر کے طور پر کام کرتے ہیں، جو 1 لاکھ سے زیادہ ادویات اور صحت کی مصنوعات پیش کرتا ہے۔اس نئے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے کہا، "میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ جتایا۔میں جناب عادل زین البھائی کو QCI میں ان کی شاندار مدت ملازمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی قیادت میں اس تنظیم نے زبردست ترقی اور پیمانے کا مشاہدہ کیا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ یہاں سے آگے بڑھ رہا ہوں۔ کیو سی آئی 1000+ لوگوں کی ایک متحرک تنظیم ہے جو 140 کروڑ ہندوستانی شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہی ہے۔ میں ہندوستان کی کہانی پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ کیو سی آئی 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔