سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری امرناتھ جی کے شردھالوئوںکے لئے آج شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی مختلف آن لائن خدمات کا آغاز کیا۔اُن لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے جو اِس سال کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے شری اَمرناتھ جی پوتر گپھا میں جانے سے قاصر ہیں ۔شرائین بورڈ درشن ، ہوون اور پرساد سہولیت کوبذریعہ ورچوئل موڈمیسر رکھا ہے۔شردھالوئوں اَپنی پوجا ، ہوون اور پرساد آن لائن بُک کرسکتے ہیں اور پوتر گپھا میں پجاری اسے عقیدت مند کے نام پر پیش کریں گے ۔ اس کے بعد پرساد شردھالوئوںکے گھرمیں پہنچایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کی نئی آن لائن خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی عقیدت مند پوتر گپھا میں آن لائن ورچیوئل پوجا اورہوون انجام دے سکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے عقیدت مندوں کے لئے آن لائن پرساد بکنگ سروس بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ایس اے ایس بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنتیشور کمار نے کہا ’’ شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ آن لائن خدمات میں توسیع کر رہا ہے جس میںاُن کے نام پر عقیدت مندوں کے لئے ورچوئل پوجا ، ورچوئل ہوون ( درشن کے ساتھ )اور آن لائن پرساد بُکنگ شامل ہیں۔سی ای او نے کہا کہ آن لائن خدمات کو اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com کے ذریعے بُک آن لائن پوجا/ہوون / پرساد لنک پر کلک کر کے اور بورڈ کے موبائل ایپلی کیشن ( جس کو لنک https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ncog.shriamarnath کے ذریعے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔)سے بُک کرسکتے ہیں ۔ 6 ؍جولائی 2021 ء سے ورچوئل پوجا کے لئے 1100/=روپے،پرساد بُکنگ کے لئے1100/= روپے (امرناتھ جی کے پانچ گرام چاندی کا سکہ کے ساتھ)،پرساد بُکنگ کے لئے 2100/= روپے (امرناتھ جی کے 10 گرام چاندی کا سکہ کے ساتھ)،مذکورہ بالا میں سے کسی کے خصوصی ہوون یا مجموعہ کے لئے 5100/= روپے ادا کر کے کراسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شردھالوئوں کو بذریعہ جیو میٹنگ ورچوئل آن لائن کمرے میں جانے دیا جائے گا جس میں ان کے نام پر پوتر شولنگم کی خصوصی ورچوئل پوجا اور درشن کرائے جائیں گی ۔نتیشور کمار نے کہا ’’ہم 48 گھنٹوں کے اندر ڈاک محکمہ کے ساتھ پرساد بھیجنے کا اِنتظام کر رہے ہیں۔‘‘ایس اے ایس بی کے ایگزیکٹیو نے کہا کہ بکنگ ہو جانے کے بعد ، شرائن بورڈ عقیدت مند کے رجسٹرڈ موبائل نمبر / ای میل آئی ڈی پر لنک اور تاریخ / وقت شیئر کرے گا۔ مجازی پوجا یا ہوون کو بک کئے گئے سلاٹوں کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ شائن بورڈ بھی اپنے جیو ٹی وی ایپلی کیشن پر اپنا چینل لانچ کررہا ہے جس میں عقیدت مند دن میں کسی بھی وقت براہِ راست درشن کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اِقدامات اس سال کی یاترا منسوخی کے بعد اُٹھائے گئے ہیں۔ اِس پورٹل کو نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر جے اینڈ کے کی مدد سے شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ نے تیار کیا ہے۔کووِڈ میں اضافے کے بعد یاترا کو مسلسل دوسرے سال منسوخ کرنے کے بعد شرائن بورد نے ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پوتر گپھا سے صبح و شام آرتی کے براہِ راست ٹیلی کاسٹ کا اِنتظام کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس اے ایس بی انوپ کمار سونی،ناظم اِطلاعات راہل پانڈے اور ایس اے ایس بی کے دیگر متعلقین موجود تھے۔اِفتتاحی تقریب میں سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا اور سیکرٹری کواپریٹیو محکمہ یشا مڈگل نے بذریعہ ورچوئل موڈ شرکت کی۔