• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سری نگر میں زائد از دو ماہ بعد پارکیں اور باغات کھول دیے گئے

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-07
Reading Time: 1min read
A A
0
سری نگر میں زائد از دو ماہ بعد پارکیں اور باغات کھول دیے گئے
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 7 جولائی// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بدھ کو زائد از دو ماہ بعد سبھی پارکیں اور باغات کھول دیے گئے ہیں۔تاہم ان پارکوں اور باغات میں صرف ان ہی لوگوں یا سیاحوں کو داخل ہونے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے یا اپنے ساتھ 48 گھنٹوں سے پہلے کرائے گئے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ رکھتے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق شہر کی سبھی پارکیں اور باغات ہفتہ اور اتوار کو چھوڑ کر باقی دن کھلے رہیں گے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پارکوں اور باغات کو کھولنے کا فیصلہ کووڈ کے کیسز میں آنے والی نمایاں کمی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔اس دوران بدھ کو غیر مقامی سیاحوں نے سری نگر کے پارکوں بالخصوص مغل باغات کی سیر کر کے یادگاری تصویریں اور ویڈیوز بنوائیں۔پنجاب سے آنے والی ایک خاتون سیاح سونیا نے بتایا: ‘ہمیں کل یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ سری نگر میں پارکیں اور باغات بدھ سے کھولی جا رہی ہیں۔ ہم کوئی وقت ضائع کئے بغیر آج صبح ہی یہاں مغل باغات آ پہنچے۔انہوں نے بتایا: ‘ہم سے یہاں پوچھا گیا کہ اگر آپ کے پاس کورونا ٹیسٹ کی تازہ رپورٹ ہے یا آپ نے ویکسینیشن کرائی ہے تو ہم آپ کو اندر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ہم نے اپنی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائی۔ ہم سے یہ بھی کہا گیا کہ آپ کو ماسک نہیں نکالنا ہے۔ یہ احتیاطی تدابیر سیاحوں کے فائدہ کے لئے ہی ہیں۔ایک اور سیاح نے بتایا: ‘ہم بھی سیاحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کشمیر ویکسین لگوانے کے بعد ہی آئیں۔ یہاں پہنچ کر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی وائرس سے بچ سکیں۔مغل باغات میں بحیثیت فوٹوگرافر کام کرنے والے ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اب وہ اپنا معمول کا کام کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا: ‘میں اس گارڈن میں بحیثیت فوٹوگرافر کام کرتا ہوں۔ اس گارڈن کو آج قریب دو ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔ آج یہ گارڈن کھل گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارا کام اچھا رہے گا۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی نگران نیوز سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات پر یقین دہانیوں کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔یہ فیصلہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پر پیش رفت کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کچھ فیصلوں کو مزید غور و خوض کے لیے مخر کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق، حکومت نے این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر کو ایک کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جو ملازمین اور محکمے کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور ان کے مسائل پر باقاعدہ بات چیت کو آسان بنائے گا۔ملازمین نے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت رویے اور میٹنگ کے دوران دی گئی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔ایک نمائندے نے کہا کہ ایک ماہ تک ان یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ یقین دہانیاں تحریری طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

2026-09-19
شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

2026-09-19
مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

2026-09-19
ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

2026-09-19
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page