• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, اگست ۱۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیرمیں 11 نومبر تک بر ف و باراں جاری رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-07
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیرمیں 11 نومبر تک بر ف و باراں جاری رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

کشمیرمیں 11 نومبر تک بر ف و باراں جاری رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں 11 نومبر تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پیر کو بھی برف و باراں متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 9 سے11 نومبر تک ایک بار پھر بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے خاص طور سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، لیہہ- منالی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔متعقلہ محکمے نے لوگوں سے سفر اختیار کرنے سے پہلے سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کافی مقدار میں غذا، گرم لباس، گرم جوتے وغیرہ ساتھ اٹھانے چاہئے۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ اور سونہ مرگ کے بعض حصے برف کی سفید چادر میں لپٹے ہوئے ہیں اور بالائی علاقوں میں چار انچ سے ڈیڑھ فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔کپوارہ کے مژھل اور سادھنہ ٹاپ پر بالترتیب چار انچ اور ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ گریز میں تین انچ موٹی برف کی چادر بچھی ہوئی ہے۔
سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 36 ملی میٹر، پہلگام میں 19 ملی میٹر، کپوارہ میں 24 ملی میٹر،گلمرگ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے6.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

2026-08-15
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

2026-08-15
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

2026-08-15
زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

2026-08-15
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

2026-08-15
تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

2026-08-15
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page