نئی دلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج منڈلا، مدھیہ پردیش میں 1261 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 329 کلومیٹر لمبائی کے 5 قومی شاہراہ پروجیکٹوں افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر کا وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے، ریاستی وزیر جناب گوپال بھارگو، شری بساہولال سنگھ اور ایم پی، ایم ایل اے اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔جناب گڈکری نے کہا کہ منڈلا اور کنہا نیشنل پارک کی قدرتی خوبصورتی نے ہمیشہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان سڑکوں کے منصوبوں کی تعمیر سے اس علاقے اور اس کے جنگلات کے مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ پروجیکٹ منڈلا کو جبل پور، ڈنڈوری، بالاگھاٹ اضلاع سے اچھی طرح سے جوڑ دیں گے۔وزیر نے کہا کہ ان راستوں کی تعمیر سے پچمڑھی، بیداگھاٹ اور امرکنٹک جیسے مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ جبل پور سے امرکنٹک کے راستے بلاس پور، رائے پور اور درگ جانے والی ٹریفک میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریبی علاقوں اور ریاستوں سے زرعی اور صنعتی مصنوعات کی نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جائے گی اور اس سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ہماری حکومت مدھیہ پردیش کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کی طرف مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔