• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افشانہ فیروز : جس کے بنائے پھول نما چاکلیٹس نے سب لے دل جیت لئے

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-08
A A
0
افشانہ فیروز : جس کے بنائے پھول نما چاکلیٹس نے سب لے دل جیت لئے
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں کشمیر کے نوجوان اب سرکاری ملازمت پر منخصر رہنے کے بجائے کاروبار میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ اتنا ہی نہیں نوجوان اب اپنے کاروبار میں نئے انوویٹیو آئیڈیاز کو بشامل کر کے اپنے کاروبار کو منفرد بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ جہاں پہلے پہل کاروبار صرف نوجوان لڑکوں تک ہی محدود ہوا کرتا تھا تو وہیں اب نوجوان لڑکیاں اس میں خاصی دلچسپی لینے لگی ہیں۔ گزشتہ چند برس کے دوران جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر سے کئی ایسی خاتون کاروباری اُبھری ہیں جنہیں مقامی اور قومی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ۔ ایسی ہی ایک عمدہ مثال سرینگر کی افشانہ فیروز خان کی بھی ہے جو پھول نما مختلف قسم کے چاکلیٹ بناتی ہیں ۔افشانہ کی طرز بنائے جا نے والے پھولوں نما چاکلیٹ بازار میں کافی منفرد ہیں اور خریدار انہیں دودو ہاتھوں خرید رہے ہیں ۔ بازار میں چاکلیٹ کی اس مختلف قسم نے افشانہ کو کشمیر کی ایسی پہلی خاتون کاروباری بنا دیا ہے جو پھولوں کی شکل پر چاکلیٹ بناتی ہے۔افشانہ فیروز خان کا تعلق سرینگر کے نشاط علاقے سے ہے ۔ 25 سالہ افشانہ نے سائنس مضمون میں بیچلرس کی ڈگری حاصل کی ہے تاہم مختلف ریسپیز بنانے کے جنون نے اس ہونہار کو منفرد چاکلیٹ بنانے کی جانب راغب کیا۔ زبیرقریشی کے ساتھ بات کرتے ہوئے افشانہ نے کہا کہ میرے لئے یہ کام شروع کرناآسان نہیں تھا لیکن ہمت اور ماں باپ کے ساتھ کی وجہ سے میں یہ کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آج کی تاریخ میں افشانہ کسی بھی بڑے یا چھوٹے پھول نما یا دیگر قسم کے چاکلیٹ بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ ” میں نے پھول نما چاکلیٹ بنانے کا کام کہیں سے نہیں سیکھا البتہ اپنی صلاحیت کو نکھارنے اور مکمل مہارت حاصل کرنے کے لیئے یوٹیب کا سہارا ضرور لیا ہے۔” اس نے کہا۔ افشانہ کو چاکلیٹ بنانے کا یہ کاروبار شروع کئے ابھی ایک سال کا عرصہ بھی نہیں ہوا ہے ۔ تاہم اسے پرکشش بنانے کی ترکیب اور الگ زائقہ کی وجہ ان کے چاکلیٹس لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ افشانہ اب اپنے پروڈکٹ کے معیار پر بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔ جس کے چلتے ایک بار چاکلیٹ کھانے والے دوسری مرتبہ آرڈر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔” لوگوں کی جانب سے میرے بنائے پھول نما چاکلیٹ کافی پسند کئے جارہے ہیں۔ شادی بیاہ، جنم دن اور دیگر خاص تقریبات کے مواقع پر تو اس کی مناگ اور ابھی بڑھ جاتی ہے۔افشانہ نے اپنے کاروبار کی شروعات گھر کے ایک چھوٹےکمرے سے کی اور وہ بھی ان بچائے ہوئے پیسوں سے جو کہ اس نے بچوں کو ٹیوشن کرانے کے دوران کمائے تھے۔ آج کی تاریخ میں افشانہ فیروز اس کاروبار سے اچھا خاصا منافہ کما رہی ہے۔ افشانہ کا کہنا کہ سرکاری نوکری کی تلاش میں وقت ضائع کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ اپنی صلاحیت اور ہنر کو ہے بروئے کار لاکر خود روزگار کمانے کی طرف توجہ مبذول کی جائے تاکہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے وسائل پیدا کئےجائے۔ہمت، لگن اور حوصلہ سےکسی بھی کام میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسے میں افشانہ فیروز نہ صرف ایک کامیاب کاروباری کے طور ابھر رہی ہے بلکہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

2022-12-19
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

2022-12-19
ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

2022-12-17
جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

2022-12-17
سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

2022-12-15
سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری

2022-12-15
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

2022-12-15
این سی اسمبلی چنائو کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی: عمر عبداللہ

این سی اسمبلی چنائو کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی: عمر عبداللہ

2022-12-15
پٹہ داروں کو زمین واپس کرنے کا حکم

حکومت کا جموں کشمیر لینڈ گرانٹس رولز 2022افشا

2022-12-15
جموں کشمیر میں حالات بہتر، مزید بہتری کی اُمید: دلباغ سنگھ

جموں کشمیر میں حالات بہتر، مزید بہتری کی اُمید: دلباغ سنگھ

2022-12-15
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.