• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شفافیت اور شہریوں کی شراکت داری مودی گورننس ماڈل کی امتیازی پہچان :مرکزی وزیر

Nigraan News by Nigraan News
2022-11-09
Reading Time: 1min read
A A
0
مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ان سے متعلقہ نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہ کریں:مرکزی وزیر مملکت

مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ان سے متعلقہ نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہ کریں:مرکزی وزیر مملکت

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دلی:مرکزی وزیر برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ شفافیت اور شہریوں پر مرکوز شراکت داری مودی گورننس ماڈل کی امتیازی پہچان ہیں۔ وگیان بھون میں ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو: آر ٹی آئی کے ذریعہ شہریوں پر مرکوز گورننس’’ کے موضوع پر منعقدہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے 15ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ 2014 میں جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار سنبھالا ہے، شفافیت، جوابدہی اور شہریوں کی مرکزیت ،ان کے گورننس ماڈل کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں انفارمیشن کمیشن کی آزادی اور وسائل کو مضبوط بنانےکےلیے ہر شعوری فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ بااختیار شہری جمہوریت کا ایک اہم ستون ہیں اور سنٹرل انفارمیشن کمیشن معلومات کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزیدکہاکہ حق ِ اطلاعات ( آر ٹی آئی) ایکٹ کوئی الگ الگ قانون نہیں ہے، بلکہ یہ ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط کرنے، نظم و نسق میں شفافیت کو یقینی بنانے اور عام شہریوں کی صلاحیتوں کی تعمیر کے وسیع بیانیے کا ایک حصہ ہے تاکہ وہ باخبر فیصلے اور صحیح انتخاب کر سکیں۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد کو پروان چڑھانے کے بارے میں ہے،جہاں دونوں کو ایک دوسرے پر اعتماد ہونا چاہیے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران ، دن یا رات کے کسی بھی حصے یا ملک و بیرون ملک کے کسی بھی حصے سے آر ٹی آئی درخواستوں کی ای- فائلنگ کے لیے 24 گھنٹے کی پورٹل سروس متعارف کرائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل پر مبنی ایپلی کیشنز، ای-فائلنگ، ای-سماعت ، ای۔اطلاع نامہ وغیرہ تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے معلومات کے متلاشی افراد کو قانون کے تحت معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سی آئی سی کی طرف سے تیار کردہ موبائل ایپ نے شہریوں کو آسانی سے اپیلیں دائر کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات کی سمعی وبصری سماعت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے قابل بنایا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے نتیجے میں سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے 21- 2020 کے 38116 کیسوں کے مقابلےاسے کم کرکے 22-2021 میں 23405 کیسیز کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ معلومات کے عروج کے دور میں اندھاددھند طریقے سے آر ٹی آئی درخواستیں داخل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے درخواست دائر کرنے سے پہلے عاجزی کے ساتھ یہ جانچنے کی اپیل کی کہ آیا مطلوبہ معلومات پہلے سے ہی عوامی ڈومین میں موجود ہے یا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج تمام بڑے فیصلے اور معلومات عوامی ڈومین میں ہیں اور ہم نے اعتماد اور ساکھ کے ساتھ شفافیت حاصل کی ہے۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

2022-12-18
پیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے پی ایم مودی کے اقدام کی حمایت کرتا ہے ۔ ہردیپ پوری

پیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے پی ایم مودی کے اقدام کی حمایت کرتا ہے ۔ ہردیپ پوری

2022-12-18
اروناچل کاتوانگ علاقہ پوری طرح محفوظ ہے۔ کرن ریجیجو

اروناچل کاتوانگ علاقہ پوری طرح محفوظ ہے۔ کرن ریجیجو

2022-12-17
ریاستیں بھی سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وزیر داخلہ

ریاستیں بھی سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ وزیر داخلہ

2022-12-17
آئندہ 6 جنوری کو ایک ہفتہ، ایک لیب کی ملک گیر مہم شروع کی جائے گی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آئندہ 6 جنوری کو ایک ہفتہ، ایک لیب کی ملک گیر مہم شروع کی جائے گی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2022-12-17
بھارت کا سڑک کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے معیار کے برابر ہو جائے گا:گڈکری

بھارت کا سڑک کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے معیار کے برابر ہو جائے گا:گڈکری

2022-12-17
بھارت بطور سپر پاور عالمی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا: راجناتھ سنگھ

بھارت بطور سپر پاور عالمی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گا: راجناتھ سنگھ

2022-12-17
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

2022-12-15
بہارمیں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک

بہارمیں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک

2022-12-15
'اگر آپ پیتے ہیں تو آپ مر جائیں گے

‘اگر آپ پیتے ہیں تو آپ مر جائیں گے

2022-12-15
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.