• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۱, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 9 اور10 دسمبر کو برف و باراں کی پیش گوئی

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-03
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 9 اور10 دسمبر کو برف و باراں کی پیش گوئی

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 9 اور10 دسمبر کو برف و باراں کی پیش گوئی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،۳؍دسمبر
وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 9 اور10 دسمبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ برف باری کا یہ سلسلہ 9 دسمبر کی رات سے شروع ہو کر 10 دسمبر کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں فی الحال 8 دسمبر تک مسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ اّفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔یو این آئی

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بازاروں میں صارفین کو لوٹنے کا سلسہ عروج پر، حکام خاموش تماشائی

سردی میں اضافہ کیساتھ ہی کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ

2022-12-21
جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

2022-12-21
میجر جنرل موہت سیٹھ جی اُوسی کلو فورس کے نئے سربراہ تعینات

میجر جنرل موہت سیٹھ جی اُوسی کلو فورس کے نئے سربراہ تعینات

2022-12-21
موبائل نیٹورک موجود نہیں، بیت الخلا کی سہولیات بھی میسر نہیں

مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری میں بنیادی سہولیات کا فقدان

2022-12-21
دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

2022-12-21
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

2022-12-21
وزارت ثقافت بزرگفنکاروں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرتی ہے:ریڈی

وزارت ثقافت بزرگفنکاروں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرتی ہے:ریڈی

2022-12-19
گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

2022-12-19
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

2022-12-19
ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

ہندوستان  اپنے  شہریوں  اور اداروں کو ڈیجیٹل  طور پربااختیار بنانےکی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مودی

2022-12-18
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.