پیرو:سارش اور بغاوت کے الزام پر برطرف ہونے والے لاطینی امریکی ملک پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کو گرفتار کر لیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے تھے اور ان کی جگہ نائب صدر دینا بولوارٹ عہدہ سنبھالتے ہوئے ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطرف صدر پیڈرو کاستیلو کو بغاوت اور سازش کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ شہر لیما میں سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔