• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

جموں کشمیر میں آدھار کی رسائی کی پیش رفت کا لیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-09
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں کشمیر میں آدھار کی رسائی کی پیش رفت کا لیا جائزہ

جموں کشمیر میں آدھار کی رسائی کی پیش رفت کا لیا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے جمعہ رات کو تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں صد فیصد آدھار کی رَسائی کو مکمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی آن لائن موڈ کے ذریعے تمام شہری مرکوز خدمات پیش کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈیجیٹل ذرائع پر منتقل ہو گیا ہے اور ان خدمات کو حاصل کرنے کے لئے آدھار ایک شرط ہے۔چیف سیکرٹری نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں آدھارسچیوریشن کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی راجیش پرساد ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما، صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری ،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، سی جی ایم ، بی ایس این ایل ، تمام ضلع ترقیاتی کمشنران اور دیگر متعلقہ اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدھار ہر شہری کی ایک منفرد شناخت ہے جس سے وہ کسی بھی سرکاری خدمات کو بغیر کسی پریشانی کے حاصل کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ آدھار سیچوریشن کو مشن موڈ میں لیں تاکہ لوگوں کو مؤثر اور عوامی خدمات فراہم کی جاسکیں۔چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ آدھار سٹیشنوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے دوبارہ تعیناتی کا منصوبہ تیار کریں تاکہ صد فیصد رَسائی حاصل کی جاسکے۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی ،’’ بیداری مہم ، مقامی نمائندوں کے ذریعے لوگوں کو آدھار سٹیشنوں پر لایا جائے ۔‘‘اُنہوں نے مزید ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کریں تاکہ اِضافی اِندراج اور اَپ ڈیٹ مراکز کی ضرورت کا بروقت جائزہ لیا جاسکے اور ان مراکز کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضلع ہسپتالوں میں اِس ماہ کی 15 تاریخ تک آدھار لنکڈ برتھ رجسٹریشن ( اے ایل بی آر ) شروع کریںاور اس کے بعد اِس ماہ کے آخیر تک پورے جموںوکشمیر میں سول رجسٹریشن سسٹم ( سی آر ایس ) شروع کریں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ جموںوکشمیر میں گذشتہ ایک برس سے مجموعی طور پر آدھار کی 81 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد ہو گئی ہے اور آج تک تقریباً 1.21 کروڑ آدھار بن چکے ہیں۔ اُنہوں نے میٹنگ کو مزید بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی بھر میں آپریشنل آدھار مراکز کی تعداد 331 سے بڑھ کر 1,105 ہوگئی ہے جس کے ساتھ جنوری 2023 ء سے اِضافی 250 اِندراج سٹیشنوں کو آپریشنل کیا جارہاہے ۔دریں اثنا، ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مرکزی وزارت مواصلات کے یونیورسل سروس او بلیگیشن فنڈ کے تحت جموںوکشمیر کے 410 مقامات پر بی ایس این ایل کے 4جی کنکٹیویٹی سیچوریشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ اِن سائٹس کی اَراضی کو تیزی سے بی ایس این ایل کو منتقل کریں تاکہ جموںوکشمیر کے تمام دُور دراز علاقوں کو بہتر رابطہ فراہم کیا جاسکے ۔چیف سیکرٹری نے مزید ضلع ترقیاتی کمشنر اور بی ایس این ایل کے افسران کو حکم دیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر زیراِلتوأ جگہوں کا مشترکہ سروے کریں تاکہ ٹاوروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے قیام کا کام بروقت شروع ہوسکے ۔ میٹنگ میں سی جی ایم ، بی ایس این ایل نے جموںوکشمیر میں 4جی سیچوریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دِی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.