• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،15 دسمبر؍
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا راج تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 دسمبر یعنی سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان تخت نشین ہونے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
نیٹ یو جی کا امتحان آج

نیٹ یو جی کا امتحان آج

2026-05-03
ہنگامی الرٹ پر اچانک موبائل فونز بجنے لگے

ہنگامی الرٹ پر اچانک موبائل فونز بجنے لگے

2026-05-03
جموںسری نگر براہ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باضابطہ آغاز

جموںسری نگر براہ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باضابطہ آغاز

2026-05-03
آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
اے سی بی کی سرینگر میں کارروائی، رشوت لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل گرفتار

اے سی بی کی سرینگر میں کارروائی، رشوت لیتے ہوئے پولیس کانسٹیبل گرفتار

2026-05-02
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

کئی مزدور زندہ دب گئے،4 پھنسے ہوئے، ایک کو بچا لیا گیا

2026-05-02
ملازمین کی فلاح و بہبود گورننس کی اولین ترجیح: وزیراعلیٰ

ملازمین کی فلاح و بہبود گورننس کی اولین ترجیح: وزیراعلیٰ

2026-05-02
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page