نئی دلی؍ 17؍ دسمبر؍پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج نئی دہلی میں 7ویں پیٹرو کیمیکل کنکلیو کے مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ کنکلیو کا مقصد مختلف پیٹرو کیمیکل اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ شعبے کے ساتھ مواقع اور چیلنجز پر غور کیا جا سکے اور توانائی کی منتقلی، خام تیل سے کیمیکل، صنعت 4.0، ابھرتے ہوئے سبز راستے، اور سرکلر اکانومی جیسی قوتوں کے اثرات پر غور کیا جا سکے۔مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی پٹرولیم وزیر، جنابہردیپ سنگھ پوری نے کہا، "پیٹرو کیمیکل مارکیٹ کا حجم اس وقت ہندوستان میں تقریباً 190 بلین امریکی ڈالر ہے، جب کہ ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے پیٹرو کیمیکل حصوں کی فی کس کھپت نمایاں طور پر کم ہے۔ اور یہ فرق طلب میں اضافے اور سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے کافی جگہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہپیٹرو کیمیکل سیکٹر میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے وزیر اعظم کے اقدام کی حمایت کرتا ہے اور ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے۔ پیٹرو کیمیکل صنعت کی ترقی کا ایک سب سے اہم عنصر بڑھتی ہوئی آبادی سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔