سرینگر //جموں کشمیر میں پُر امن صورتحال میں خلل ڈالنے کیلئے ملی ٹنٹ لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے اس طرح نمٹیں گے جس طرح عسکریت پسندی کے چیلنج سے نمٹا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں جموں کشمیر میں پر امن ماحول سے خوش نہیں ہے تاہم انہیں بھی مناسب جواب دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے مضبوطی اور ثابت قدمی کے ساتھ نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جس طرح سے پولیس منشیات کے چیلنج سے نمٹ رہی ہے وہ معاشرے کیلئے فائدہ مند ہے اور لوگوں کو بھی ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ اس خطرے سے مضبوطی اور ثابت قدمی سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ منشیات کے چیلنج سے اسی طرح نمٹیں گے جس طرح وہ یہاں عسکریت پسندی کے چیلنج سے نمٹتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہمیں منشیات کے خطرے سے بالکل اسی طرح نمٹنا ہے جیسے ہم دہشت گردی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔‘‘پولیس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ یہ ان لوگوں کیلئے شرم کی بات ہے جو یہاں کے شہریوں کو دھمکی آمیز خطوط جاری کر رہے ہیں اور برادریوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اس طرح یہاں کے پرامن ماحول کو پٹری سے اتارا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ یہاں کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ انہیں مناسب جواب دیں گے۔پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ کچھ وادی میں امن اور ترقی کو ہضم نہیں کر سکتے۔