کولگام؍
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج ڈی ایچ پورہ علاقے کا دورہ کیا اور اِس علاقے میں ضروری اشیاء کی دستیابی ،برف صاف کرنے کے کاموں ، ضروری خدمات کی فراہمی اور بحالی کا خود جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل آفس ڈی ایچ پورہ میں اَفسران کے ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی۔اُنہوں نے طبے شدہ ضروری خدمات کی بحالی کے سلسلے میں اَب تک ہونے والی پیش رفت اور ضروری اشیاء کی دستیابی کابھی تفصیلی جائزہ لیا۔
مکنیکل اِنجینئرنگ آر اینڈ بی کے متعلقہ اَفسران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مطلع کیا کہ نور آباد کے علاقے میں 99 فیصد سڑکیں صاف کی گئی ہیں۔ اے اِی اِی جل شکتی نے بتایا کہ تمام 48 واٹر سپلائی سکیم معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
کے پی ڈی سی ایل سے متعلقہ آفیسر نے چیئر کو جانکاری دی کہ علاقے میں تمام 14 فیڈر مکمل طور پر فعال ہیں اور نورآباد کے تمام علاقوں میں بجلی بھی بحال کی گئی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشن رنے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے لئے دستیاب رہیں اور موسم کے دوران خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔
میٹنگ میں ایس ڈی ایم نور آباد بشیر الحسن ، اے سی آر کولگام میر امتیاز العزیز ، کے پی ڈ یسی ایل کے بی ایم او ، اے اِی اِی جل شکتی اور ایم اِی ڈی کے علاوہ ٹی ایس او اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔