• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

برقی آلات کو سونے سے قبل بند کریں

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-31
Reading Time: 1min read
A A
0
60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے آگ کی ہولناک وارداتیں رونما ہوئیں جن کے نتیجہ میں نہ صرف مال وجائیداد کی تباہی ہوگئی بلکہ کئی مقامات پر انسانی جانوں کو بھی نقصان پہنچ گیا۔حالیہ دنوں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ایک جواں سال خاتون جھلس کر لقمہ اجل بن گئی ۔اس سے قبل آگ کی ہی ایک اور واردات میں دو معصوم بہن بھائی زندہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔غرض آگ ہر شخص کے لئے جس کا مکان ،دکان ،یا کوئی اور ڈھانچہ جل جاتا ہے نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔اس پر قابو پانے کے لئے اگرچہ لوگ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی کوتاہی ،غفلت ،لغزش ہوہی جاتی ہے اور آگ نمودار ہوکر آناًفاناًجائیداد کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرتی ہے۔پہلے سال میں صرف دو تین بار آگ کی وارداتیں رونما ہوتی تھیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ لوگ جتنے اس وقت پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں لیکن اتنے ہی کم ظرف ،لاپروا اور کام چور بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ کی یہ وارداتیں صرف ہماری لاپرواہی اور غفلت شعاری کی وجہ سے ہی رونما ہوتی ہیں اور اس سے اکثر مالی نقصان تو ہوتا ہی ہے بلکہ اب نوبت جانی نقصان تک بھی پہنچ گئی ہے۔جہاں کہیں بھی آگ کی واردات رونما ہوتی ہے تو یہی کہاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واردات رونما ہوئی ہے اور یہ سچ بھی ہوتا ہے آگ کی بیشتر وارداتیں صرف شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ہی کسی نہ کسی غفلت اور لاپرواہی سے ہی آگ لگ جاتی ہے۔فائیر سروس ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی آف ہوتے ہی تمام سویچ وغیرہ آف کرنے چاہیں اور گھر میں جہاں کہیں بھی ہیٹنگ کے لئے بلوورز لگے ہوں یا ہیٹر ہوں ان کو فوری طور پر غیر منسلک کرنا چاہئے لیکن جو لوگ ایسا نہیں کرتے ہیں اکثر وبیشتر ان ہی کو اس واردات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کبھی کبھار گیس بخاری بھی مالی اور جانی نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔جتنی زیادہ تعلیم عام ہوئی ہے اتنے ہی لوگ خود سے بے خبر ہونے لگئے ہیں۔اور آگ لگنے کی بنیادی وجہ صرف اور صرف انسان کی لاپرواہی ہی ہوتی ہے۔لیکن تعجب اس بات کا ہے کہ آج کل کیونکر ہر دوسرے تیسرے دن آگ کی وارداتیں رونما ہوجاتی ہیں؟اس کی طرف محکمہ فائیر اور ایمر جنسی سروسز کو دھیان دینا چاہئے۔لوگوں کو اس بارے میں خبردار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جانی چاہئے۔ سوشل میڈیا کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرکے لوگوں کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ آگ سے بچائو کے لئے انہیں کیا کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں ۔لوگوں میں فکر و تشویش لاحق ہوچکی ہے کیونکہ جس طرح اب کثرت سے یہ وارداتیں رونما ہورہی ہیں لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ جو لوگ آگ سے متا ثر ہوجاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ آگ کیسے لگی ہے اور اس کے پیچھے کن عناصر کا ہاتھ ہے۔اسلئے لوگوں کو حتی الامکان احتیاط سے کام لینا چاہئے اور کوئی ایسی لاپرواہی نہیں برتنی چاہئے جس سے آگ لگ سکے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

تعلیم کو تجارت نہ بنائی جائے

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بچے اور موبائل فون کی لت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسانی صحت پر مصالحہ جات غذائوں کا اثر

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

انسان کو شعور عطا کیا گیا

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

جنوبی کشمیر میں قہر انگیز ژالہ باری

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

سم کارڈ ڈیلروں کے ریکارڈ کا جائزہ

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

بے روزگار نوجوان اور مسائل

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

موسمی تغیر: مستند ذرائع پر یقین رکھنے کی ضرورت

2026-04-14
آوارہ کتوں کی آئے روز یلغار

زعفران کی پیداوار میں کمی کیوں؟

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page