مانیٹرنگ
سرینگر//جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (ایچ اینڈ ایم ای) محکمہ نے پیر کو تین نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں کا چارج تفویض کیا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’انتظامیہ کے مفاد میں مندرجہ ذیل پروفیسر/ایچ او ڈیز عارضی طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپل کے عہدہ کے چارج کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اپنی تنخواہ اور گریڈ میں فوری طور پر دیکھیں گے۔ جب تک عہدوں پر باقاعدہ تقرری نہیں ہو جاتی۔ ڈاکٹر سریدر کمار اتری، شعبہ پیتھالوجی، جی ایم سی کٹھوعہ کو پرنسپل جی ایم سی کٹھوعہ کے عہدے کا چارج سونپا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر مرتیونجے، شعبہ فزیالوجی، جی ایم سی جموں کو جی ایم سی ادھم پور کے پرنسپل کا چارج سونپا گیا ہے۔ ڈاکٹر عفت حسن شاہ، شعبہ ڈرمیٹولوجی جی ایم سی سری نگر کو پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔