مانیٹر نگ
سری نگر// فائر اینڈ فیوری کور نے یہاں یونیورسٹی آف لداخ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس میں تعینات ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔ دفاعی تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) سری نگر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مفاہمت نامے پر دستخط لیفٹیننٹ جنرل انندا سینگپتا، جی او سی 14 کور کی موجودگی میں کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس کے مہتا، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف لداخ اور مختلف دیگر سینئر فوجی افسران اور سول معززین بھی موجود تھے۔ڈیفنس پی آر او، سری نگر نے کہا کہٹیکنالوجی کی تبدیلی کی مسلسل رفتار نے ہندوستانی فوج کے انسانی وسائل کی پیشہ ورانہ بنیاد کو وسیع کرنے کی ضرورت پیدا کردی ہے۔ لداخ یونیورسٹی خطہ میں تعینات ہندوستانی فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بہت سے کورسز پیش کر رہی ہے۔ ان میں قومی سلامتی، ایریا اسٹڈیز، بین الاقوامی سیاست، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، چینی زبان اور ریموٹ سینسنگ کے کورسز شامل ہیں۔ ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے مختلف شعبوں میں ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تعلیم کی افزودگی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے نتیجے میں ان کی مجموعی ترقی ہوگی۔