سرینگر، 06 جنوری،(پی آئی بی ) اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو) نے عوام الناس، طلباءاور متعلقین کو مطلع کیا ہے کہ آئی جی این او یو کی طرف سے پیش کردہ تمام پروگرام بشمول ایم ایس سی ای این وی کو یو جی سی کی طرف سے تسلیم کیا گیا ہے اور یو جی سی کی طرف سے 18 فروری، 2021 کو منعقدہ اپنی 550ویں میٹنگ میں لے گئے فیصلہ کے مطابق یو جی سی نے آئی جی این او یو کو تعلیمی سیشن 2020-21 اور اس کے بعد یو جی سی (اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ پروگراموں اور آن لائن پروگراموں) ریگولیشنز، 2020 کے اطلاق سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ علاوہ ازین، اگنو کی طرف سے دی گئی تمام ڈگریاں/ ڈپلومہ/ سرٹیفکیٹ ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (آے آئی یو) کے تمام ممبر اداروں کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں اور بھارتی کی تمام یونیورسٹیوں/ ڈیمڈ یونیورسٹیوں/ اداروں، وغیرہ کی طرف سے جاری کردہ متعلقہ ڈگریوں/ ڈپلوموں/ سرٹیفکیٹوں کے برابر ہیں۔ اگنو انوائیرومنٹ سٹیڈیز میں دو پروگرام (1) ماسٹرز آف سائنس (ماحولیاتی سائنس۔ ایم اے ای وی ایس) اور (2) ماسٹر آف آرٹس (ماحولیاتی مطالعہ – ایم اے ای وی ایس) پیش کرتا ہے۔ ماسٹرز آف سائنس (ماحولیاتی سائنس۔ ایم ایس سی ای این وی) پروگرام میں ڈگری مکمل کرنے کے لیے پہلے تین سمسٹروں میں 4-کریڈٹس کا لیب کورس اور چوتھے سمسٹر میں 8-کریڈٹ کورس کا مقالہ/پروجیکٹ لازمی کورس کے طور پر ہے۔ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ اخبارات کی جانب سے اگنو سے ماسٹرز آف سائنس (ماحولیاتی سائنس-ایم ایس سی ای این وی) میں حاصل کی گئی ڈگری کی صداقت پر خدشہ ظاہر کرنے کی خبریں حقیقت سے بعید، غلط اور گمراہ کن ہیں۔