جموں/06/جنوری/
سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے اَفسران کے دوسرے بیچ کے لئے ’’ ڈیٹا اَنالیسسز یوزنگ ایڈوانسڈ ایم ایس۔ ایکسل‘‘پر پانچ روزہ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے بعد آج نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( این آئی اِی ایل آئی ٹی ) جموں کیمپس میں ایک اِختتامی تقریب کا اِنعقاد کیا ۔ٹریننگ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی اِی ایل آئی ٹی جے اینڈ کے دیپک وسن کی نگرانی میں اِختتام پذیر ہوئی۔
شرکأ نے محکمہ کی طرف سے اِس طرح کی معیاری تربیت فراہم کرنے کے اَقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ تربیت ہمیں ڈیٹا کے مؤثر تجزیہ میں معاون ثابت ہوگی۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی اِی ایل آئی ٹی نے اِس بات پر زور دیا کہ محکمہ کے اُمید واروں کے لئے باقاعدہ وقفوں میں اِس طرح کی تربیت ان کے روزمرہ کے کام میں ٹیکنالوجی کے مؤثر اِستعمال کے لئے ان کی صلاحیتوں میں اِضافہ کرتی ہے۔اِنڈیا آئی اِی سی ٹی کے میدان میں کوالٹی ایجوکیشن دینے کے لئے پُر عزم ہے ۔ بعد میں تمام شرکأ میں اَسناد تقسیم کی گئیں۔