کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ سرینگرلہہ قومی شاہراہ کے درہ زوجیلہ پر رواں برس موسمی حالات سازگاررہنے کی صورت میں موسم سرماکے دوران بھی برف ہٹانے اور شاہراہ کوصاف رکھنے کے لئے کام جاری رکھیں گے جس کے لئے درکارافرادی قوت اور مشینریزدستیاب ہے لیکن موسمی حالات اور برفانی تودے گرنے کے ممکنہ خطرات سے مشنریزاوراہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو نظرمیں رکھ کرکام چالو رکھنے کی ضرورت ہے ۔ان باتوں کا اظہارسرینگر کرگل قومی شاہراہ بندہونے کے اعلانیہ کے موقع پرایک مختصرتقریب پر باڈرروڑآرگنائزیشن کے چیف انجینر برگیڈیرساکیت سنگھ نے کیاہے۔ اس موقعہ پر انکے ہمراہ پروجکٹ ویجیک کے چیف نے بھی میڈیاسے خطاب کیا۔انھوں نے مزید بتایاکہ رواں بر س محکمہ باڈرروڑآرگنائزیشن اور پروجکٹ ویجیک نے ضلع انتظامیہ کے قابل قدرتعاون اور تال میل سے سرینگر کرگل شاہراہ کو6 جنوری تک کھلا رکھنے میں کامیابی حاصل کی جو پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے کیونکہ پچھلے سال کافی کوشش کرنے کے باوجودبھی شاہراہ کوچارجنوری کو بند کرناپڑاتھا لیکن اس سال مذکورہ شاہراہ کو عوامی سہولیات اور اشیائے خوردنی کے وافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کے لئے ان کی کامیاب کوشش کی وجہ سے آج تک یہ شاہراہ کڑاکے کی سردی اورخراب موسمی حالات کے باوجودکھلی رہی ۔انہو ںنے کہا کہ فی الوقت ان کا محکمہ درہ ذوجیلہ میں موسمی حالات اور سردی وبرفباری کے پیش نظردرہ ذوجیلہ پر کام کررہی مشینری اور افرادی قوت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے یہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے ۔انھوں نے مزید بتایاکہ باڈرروڑآرگنائزیشن اور پروجکٹ ویجیک نے درہ ذوجیلہ پرموسم سرماکے دوران بھی موسمی حالات سازگاررہنے کی صورت میں برف ہٹانے کا کام جاری رکھے گی جس کے لئے افرادی قوت اور مشینریزبھی دستیاب ہے ۔لیکن محکمہ موسمیات پیشن گوئی کے مطابق آٹھ تاریخ سے بھاری برفباری ہونے کا امکان ہے لیکن بیکن ،بی آراواور پروجیکٹ ویجیک مل کربرف ہٹانے کا کام جاری رکھیں گے ۔تاکہ جلد ہی اس شاہراہ کو دوبارہ بحال کیا جاسکے ۔