سری نگر،14 جنوری :
وادی کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ہفتے کو ایک روز بعد بحال ہوگیا۔
جہاں ہفتے کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا وہیں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کی رن وے سے برف ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر پہلی پرواز دلی سے دوپہر تک آئی گی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پروازیں معطل رہنے کے باعث ہفتے کو زیادہ تعداد میں پروازیں آنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کو ہفتے کو ایک روز بعد بحال کر دیا گیا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی دو طرفہ آوا جاہی کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر رام بن کے مہر اور دیگر علاقوں میں چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کے بعد اس پر ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا تھا۔
وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے پہلے ہی بند ہے جبکہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کو معطل