سرینگر//آر اینڈ بی محکمہ کی جانب سے مخصوص علاقوں کی سڑکوں پرمیگڈم بچھانے پرعوامی حلقوں نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنرسے مطالبہ کیاکہ ہرایک علاقے کی سڑکیں خستہ ہوچکی ہے یہاں تک کہ کئی سڑکوں پرٹرانسپوٹروں نے اپنی گاڑیوں کی آمد رفت روک دی ہے جسکے نتیجے میں ان علاقوں کے لوگوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے میں دکتوں کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔عوامی حلقوں نے کئی بڑی شاہراہوں کی خستہ حالت پر تشویش کاظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان شاہراہوں پرمیگڈم بچھانے کاکام اگر چہ کئی برس پہلے ہاتھ میں لیاگیاتھاتاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پران سڑکوں پرمیگڈم بچھانے کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ اے پی آئی ے مطابق عوامی حلقوں نے اس بات پرسخت برہمی کااظہارکیاکہ آراینڈبی محکمہ کی جانب سے مخصوص علاقوں کے سڑکوں پرمیگڈم بچھایاجارہاہے جبکہ شہرسری نگرکے علاوہ دوردرازعلاقوں کے ساتھ ساھ قصبوں کوبھی نامعلوم وجوہات کی بناء پرنظرانداز کیاجارہاہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق وادی کشمیرمیں 56%سڑکیںخستہ حالت کی وہ داستان بیان کرہی ہیں جسے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ 15ویں صدی کادور ایک دفعہ پھر کشمیرمیں چل رہاہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق وادی کشمیرکے بیشترعلاقوں کے سڑکوں پرمسافر بردارگاڑی مالکان نے اپنی گاڑیاں چلانا بند کردی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کاایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جاناناممکن ہوکررہ گیاہے آر اینڈبی محکمہ کی جانب سے خستہ حال سڑکوں کی مرمت میگڈم بچھانے کے سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہے اور محکمہ کی جانب سے پیوند کاری کاجوسلسلہ شروع کیاہے اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ محکمہ لوگوں کوبہترسڑک رابطہ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکاہے یا سرکار کی جانب سے جواداروں کووافر مقدار میں رقومات فراہم کرنے کے جودعوے کئے جارہے ہے وہ بے بنیاد ہے ۔عوامی حلقوں نے جموں کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر سے مطالبہ کیاکہ وہ ذاتی مطالبہ کرکے آر ینڈبی محکمہ کوہدایت کرے کہ جن علاقوں میں سڑکیں انتہائی خستہ ہوچکی ہے ان پرمیگڈم بچھانے کی کارروائیاں عمل میں لائی جائے تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحرکت کرسکے ۔