کپواڑہ//کشمیرانفو//ضلع کپواڑہ میں تمام بڑی سڑکیں بشمول کپواڑہ ۔ سوپورروڈ، ہندواڑہ ۔ بارہمولہ ، کپواڑہ ۔ سوگام ، کپواڑہ ۔ کرالہ پورہ ۔ چوکہ بل اور دیگرسڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔ ایگزیکٹیو میکنیکل کے مطابق تمام ترجیحی 1سڑکوں کو دِن میں دوبار صاف کیا گیا ہے۔دریں اثنأ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر دتاترے نے آج مختلف سرکاری دفاتر ، صحت اِداروں اور دیگر اِداروں کا معائینہ کیا تاکہ برف صاف کرنے کے آپریشن اور دیگر سہولیات کی ذاتی طورپر نگرانی کی جاسکے۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے بوہی پورہ ۔ گشی ۔ ولگام سڑک پر برف صاف کرنے کے کام کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے این ٹی پی ایچ سی گوشی اور نیابت گشی اور آیوش ہیلتھ اینڈویلنس سینٹر گشی کا بھی اَچانک معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے معائینے کے دوران عملے کی حاضری چیک کی۔اُنہوں نے دورے کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور ان کو بغور سنا اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران اور فیلڈ ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ جاری برف باری میں لوگوں کی سہولیت کے لئے فعال کردار اَدا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ضلع کے علاقوں میں شدید برف باری کے باوجود دِن کے وقت برف صاف کرنے کا عمل بلا تعطل جاری رہا اور تمام اہم سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔اِس دوران کرناہ سب ڈویژن میں بھی برف صاف کرنے کا کام جاری ہے۔