• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ضلع ترقیاتی کولگام نے ایچ اے ڈی پی پر ضلعی سطحی کے ٹریننگ واورینٹیشن پروگرام کا اِفتتاح کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-07
A A
0
ضلع ترقیاتی کولگام نے ایچ اے ڈی پی پر ضلعی سطحی کے ٹریننگ واورینٹیشن پروگرام کا اِفتتاح کیا

ضلع ترقیاتی کولگام نے ایچ اے ڈی پی پر ضلعی سطحی کے ٹریننگ واورینٹیشن پروگرام کا اِفتتاح کیا

FacebookTwitterWhatsapp

کولگام/06؍فروری//کشمیر انفو//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کے کانفرنس ہال میں ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) پر ضلعی سطح کے ٹریننگ واورینٹیشن پروگرام کا اِفتتاح کیا۔اِس تربیتی پروگرام کا اہتمام زرعی پیداوار و بہبود کساناں محکمہ نے کے وِی کے کولگام اور متعلقہ محکموں کے اِشتراک سے کیا تھا۔آج پہلے دن کی ٹریننگ ’’ جموںوکشمیر میں پولٹری کی ترقی کے لئے روڈ میپ‘‘ کے عنوان سے شروع ہوئی جس کے لئے اینمل ہسبنڈری محکمہ کے ریسورس پرسن نے شرکأ کو تربیت دی۔ محکمہ اینمل ہسبنڈری اور شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کے تمام تکنیکی اَفراد( گزیٹیڈ /نان گزیٹیڈ) کو پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی تربیت دی گئی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ریاستی معیشت میں زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تربیتی پروگرام معیاری اِنسانی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنائے گا اور جامع زراعت کی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ضروری زمینی مدد فراہم کرے گا۔اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ لوگوں تک پہنچیں اور انہیں زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید تکنیکی اقدام اور سائنسی طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کی ہمہ جہت ترقی کے تحت ان میگا پروجیکٹوں پر کامیابی سے عمل درآمد کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں تاکہ تمام شعبوں میں طلب اور رسد کے فرق کو پُر کیا جاسکے۔چیف ایگری کلچر آفیسر سرتاج احمد شاہ نے کہا کہ زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے تحت منظورکئے گئے 29منصوبے خطے کے مجموعی زرعی منظر نامے میں گیم چینجر ثابت ہوں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ منصوبوں کو دستیاب وسائل ، مواقع ، تکنیکی اِنٹرونشنوں اور مطلوبہ اہداف کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔اِس پروگرام میں چیف ہارٹی کلچر آفیسر ، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر ، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر ، اے ڈی فشریز او رمحکمہ زراعت کے فیلڈ اَفسران ، اینمل ہسبنڈری ، کے وِی کے اور دیگر متعلقہ اَفسران اور دیگر متعلقین موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page