• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اسکیم نقصان کی جامع کو ریج کر یگی:گورنر سنہا

تمام کسان یوجنا کے فوائد حاصل کرنے کیلئے آگے آئیں

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-24
Reading Time: 1min read
A A
0
اسکیم نقصان کی جامع کو ریج کر یگی:گورنر سنہا

اسکیم نقصان کی جامع کو ریج کر یگی:گورنر سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں///حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم اقدام میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو جموں وکشمیریوٹی کے تمام 20 اَضلاع کے کسانوں تک بڑھا دیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم آفاتِ سماوی اور غیر موسمی بارشوں سے پیدا ہونے والے فصلوں کے نقصانات کی جامع کوریج فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا ،’’

اسکیم نقصان کی جامع کوریج کریگی

اسکیم نقصان کی جامع کوریج کریگییہ اقدام کسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرے گا، انہیں موسمیاتی تباہی سے انشورنس تحفظ کے ساتھ اِختراعی طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دے گا۔ میں تمام کسانوں سے کہتا ہوں کہ وہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے فوائد حاصل کریں۔‘‘یہ بات قابل ذِکر ہے کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کا آغاز وزیر اعظم نریندرمودی نے محنتی کسانوں کو آفاتِ سماوی کے نقصانات سے بچانے کے لئے کیا تھا۔اِس سے قبل یوجنا کسانوں کے صرف چار اَضلاع کے لئے دستیاب تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموںوکشمیر یوٹی بھر میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی عمل آوری سے جموںوکشمیرکے زرعی منظرنامے پر مثبت اَثر پڑے گا اور ترقی پسند ماحول پید ا کرنے میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کی تکمیل بھی ہوگی۔اُنہوں نے متعلقہ معلومات کی مناسب ترسیل اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی عمل آوری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسکیم نقصان کی جامع کوریج کریگی
اسکیم نقصان کی جامع کوریج کریگی

اُنہوں نے مزید کہا کہ فصل اِنشورنس موبائل ایپ ، اِنشورنس کمپنی کا ٹول فری نمبر کسانوں کو نقصانات کی اطلاع دینے میں سہولیت فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ 30 مہینوں میں جموںوکشمیریوٹی میں متعارف کی گئی زرعی اِصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے زراعت ، باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں میں جامع ترقی کے وژن کو تشکیل دینے کے لئے بڑے فیصلے لئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے جموں وکشمیر کے خوشحال مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ زرعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے 5013 کروڑ روپے کے 29پروجیکٹوں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق تمام مسائل کا ایک مربوط حل فراہم کریں گے جس کا ضیاع کو کم کرنے اور پیداوار میں اِضافہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان کے باریک بینی سے عمل درآمد کر کے ہم زرعی شعبے میں 12 فیصد ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ملک کا پہلا خطہ ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر زرعی اِصلاحات کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کیا جائے ، کسانوں کے لئے بالخصوص چھوٹے اورپسماندہ کسانوں کے لئے معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے اور نئے زرعی کاروباری اِداروں کے قیام میں سہولیت فراہم کی جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم اَپنی کسان برادری اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے سے وابستہ دیگر شراکت داروں کی زندگی میں خوشحالی لانے کے پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسکیم نقصان کی جامع کوریج کریگی
اسکیم نقصان کی جامع کوریج کریگی

اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ بھیڑ و پشو پالن شعبے میں کاروبار کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں کو باجرے کی فصل کو اَپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔اُنہوں نے کسانوں کی ایک بڑی تعداد کو تربیت فراہم کرنے پر زرعی پیداوار اور اس سے منسلک محکموں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کسانوں کی آمدنی کے لحاظ سے جموںوکشمیر کو نمبر ایک خطہ میں تبدیل کرنے کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیااور حکومتی پالیسیوں کی عمل آوری میں لوگوں کی شرکت کی کوشش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ خوشحال معاشرے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اِقتصادی ترقی ، بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے شہریوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔ترقی پسند کسانوں نے بھی حکومت کی اقدامات پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا جس کا مقصد جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی ہے۔اِس موقعہ پر محکمہ زراعت نے جموںوکشمیر کسانوں کو اَچھے معیار کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کے لئے نیشنل سیڈ ز کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت 29پروجیکٹوں پر ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان کی سنگ میل رِپورٹ اور لوگو اور کافی ٹیبل بک ’’ ویہان‘‘ جاری کیا۔جموںوکشمیر دونوں صوبوں کے لئے 2023-24ء آبپاشی کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ اِس کے علاوہ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت مستفید ہونے والے کاروباریوں کو منظوری نامے بھی سونپے گئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page