جموں، 25 فروری: جموں و کشمیر سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں گوردوارہ پربندھک کمیٹیوں کے منتخب صدور سمیت مختلف سکھ تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے گیارہ رکنی وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے ملاقات کی۔
سکھ برادری کے سرکردہ ارکان کے وفد نے معزز ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہدایات کی روشنی میں سکھ گرودوارہ پربندھک بورڈ کے انتخابات سمیت کمیونٹی سے متعلق کئی مسائل پیش کئے۔
وفد نے سکھ برادری کے مسائل کے تئیں حساس ہونے اور ان کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو صبر سے سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ بات چیت کے دوران پیش کیے گئے تمام حقیقی مسائل کو مناسب کارروائی کے لیے UT انتظامیہ کے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔