• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

روڈ سیفٹی سے متعلق میٹنگ:احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

جملہ شراکت دار مشترکہ مقصد کیلئے کام کریں: ایل جی سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-25
A A
0
روڈ سیفٹی سے متعلق میٹنگ:احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

روڈ سیفٹی سے متعلق میٹنگ:احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

متعلقہ محکمے سڑک کے حادثات کا کثیر الجہتی روڈ سیفٹی حکمت عملی کے لیے کارآمد تجزیہ کریں۔
تمام اسٹیک ہولڈرز سڑک کی حفاظت اور سڑک کی اموات کو کم کرنے کے مشترکہ مقصد کے لیے کام کریں: ایل جی سے افسران
کشمیر انفو//
جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر میں روڈ سیفٹی اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئل ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی راجیش پرساد ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی محکمہ ) ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ ٹریفک پولیس اور یو ٹی انتظامیہ کے سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی میں روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں جاری کردہ ہدایات پر عمل آوری اور پچھلی میٹنگ کے بعد سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ انتظامی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ مسٹر جی پرسنا راما سوامی نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ( آئی ڈی ٹی آر اور آئی سی سی کوٹ بھلوال )کی حالت پر تفصیلی کارروائی کی رپورٹ پیش کی ۔ٹریفک اور موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چلائی جا رہی انفورسمنٹ سرگرمیوں کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے شاہراہوں پر بلیک سپاٹس کی نشاندہی اور روڈ سیفٹی فنڈ کے استعمال سے متعلق کاموں کی تکمیل کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 100 غیر مجاز کٹ لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ 98.65 کلو میٹر پر کریش بیرئیرز اور 3104 رفتار کی حد کے اشارے بھی اپریل 2022 سے لگائے گئے ہیں ۔ یو ٹی میں سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی ان کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ڈرائیوروں کی صحت کی حالت کو جانچنے کیلئے ایک مضبوط میکانزم تیار کرنے کو کہا ۔ لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ محکموں سے مزید کہا کہ وہ کثیر الجہتی روڈ سیفٹی حکمت عملی کیلئے سڑک حادثات کا کارآمد تجزیہ کریں ۔ انہوں نے نشاندہی کی گئی جگہوں پر بیرئیرز کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’ تمام اسٹیک ہولڈرز سڑک کی حفاظت اور سڑکوں پر ہونے والی اموات کو کم کرنے کے مشترکہ مقصد کیلئے کام کریں ‘‘۔ قومی شاہراہوں پر سڑکوں پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کے عمل کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ ایجنسیوں سے کہا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر کام کو اچھی طرح سے مکمل کریں ۔ انہوں نے پرانی گاڑیوں کے مسائل ، اگر کوئی ہیں ، سڑکوں پر چلنے ، اوور لوڈنگ اور غیر مجاز ہورڈنگز کی جانچ پڑتال پر زور دیا ۔ انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سینٹر ( آئی سی سی ) سانبہ ، انسٹی ٹیوشن آف ڈرائیونگ ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ ( آئی ڈی ٹی آر ) کوٹ بھلوال جموں اور جے ایم سی اور ایس ایم سی میں انٹیلی جنٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو مکمل کرنے اور انہیں جلد سے جلد فعال بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے فعال تعاون اور روڈ سیفٹی کیلئے موثر اقدامات اور سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے مناسب مداخلت پر زور دیا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

2026-09-27
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

2026-09-23
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

2026-09-19
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

2026-09-09
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

2026-09-05
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page