کشمیر انفو//
کپواڑہ// پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج کہا کہ آج کی دُنیا کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے معاشرے کو تبدیل کرنے کیلئے تعلیم ہی واحد راستہ ہے ۔ رنسپل سیکرٹری یہاں گورنمنٹ ڈگری کالج ( بوائیز ) کپواڑہ میں ایک میگا ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، جسے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کپواڑہ نے مشترکہ طور پر بلایا تھا ۔ چئیر مین ضلع ترقیاتی بورڈ عرفان سلطان پنڈتپوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی بورڈ کپواڑہ حاجی فاروق میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بوائیز کپواڑہ ، چیف ایجوکیشن آفیسر کپواڑہ ، ہائیر سکینڈری سکولوں کے پرنسپلز ، زیڈ ای اوز ، لیکچرار ، ہیڈ ماسٹرز ، معروف ماہرین تعلیم اور مختلف اسکولوں کے طلباء کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے کپواڑہ ضلع میں زمداری کے منفرد اور اختراعی پروجیکٹ کو شروع کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی کوششوں کو سراہا ۔ ڈاکٹر سامون نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ زمداری ‘‘ اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو پُر کرنے ، تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور دیہی اسکولوں میں طلباء کی شخصیت کی نشو و نما کا ایک منصوبہ ہے ۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو طلباء کی بہتری کیلئے جوش اور جذبے سے کام کرنا چاہئیے ۔ ‘‘ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے ناول اور باوقار پروجیکٹ ’ زمداری ‘ کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا جو تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کی بنیاد ہے ۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور نوجوانوں کیلئے ہنر مندی کیلئے جدت اور ڈیجٹلائیزیشن ماڈیولز کے تصور کو سراہا ۔ مختلف موضوعاتی شعبوں میں مثالی کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو مومنٹوز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا ۔