سری نگر؍26؍فروری ؍محکمہ سکول ایجوکیشن نے جموں ڈویژن کے 23 رہبر تعلیم اساتذہ کی خدمات غیر تسلیم شدہ بورڈوں سے حاصل کردہ قابلیت کے سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر ختم کر دی ہیں۔ایک مقامی خبررساں ادارے (کے این ایس )کے مطابق اسکول ایجوکیشن جموں کے ڈائریکٹر (ڈی ایس ای جے) روی شنکرنے کہا کہ ان اساتذہ کو غیر تسلیم شدہ بورڈز سے حاصل کردہ قابلیت کے سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر خدمات سے برطرف کیا گیا۔اس سلسلے میں سرکاری اعلامیہ میں لکھا گیا ہے، "RETs کے زیر التوا ریگولرائزیشن کیسز کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔”کمیٹی ممبر نے7فروری 2023کو منعقدہ میٹنگ میں دیکھا کہ جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع کے 23 RETs نے بورڈسے اپنی اہلیت حاصل کی ہے جنہیں جموںو کشمیربورڈ آف اسکول ایجوکیشن، جموں نے مساوی نہیں دیا ہے کیونکہ ان بورڈ نے اسے ہندوستان میں کونسل آف بورڈز آف اسکول ایجوکیشن (COBSE) نے تسلیم نہیں کیا ہے،”اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے 23 رہبر تعلیم استاذہ کو فوری طور پر ختم کرنے کی سفارش کی ہے کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ اہلیت کے سرٹیفکیٹ نہیں ہیں۔”اب، اس لیے کمیٹی کی سفارشات کے پیش نظر، متعلقہ چیف ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان تئیس RETs کی خدمات کو فوری طور پر ختم کر دیں۔