کولگام؍
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج ضلع میں جل جیون مشن کے تحت ریکارڈ کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل جیون مشن (جے جے ایم )کے مختلف کاموں پر ہونے والی طبعی ار مالیاتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ضلع میں 218 کام ہو رہے ہیں اور ضلع میں جے جے ایم کے تحت سکیموں اور پروجیکٹوں کی کل تعداد اَب 142 ہوگئی ہے جس کے بعد شیرپورہ مٹی بگ سکیم کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس سے بہی باغ اور فرسل بلاکوں کے 14گائوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 218 کاموں میں سے 205کاموں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں ، 160 کوالاٹ کیا گیا ہے اور109 کام شروع ہوچکے ہیں جبکہ 5 کام مکمل ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے کہ تمام گھرانوں کو نلکے کے پانی کا ہدف مقررہ ٹائم لائن کے مطابق حاصل کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ مشن کا تصور تمام گھرانوں کو اِنفرادی گھریلو ں نل کنکشن کے ذریعے پینے کا محفوظ اور مناسب پانی فراہم کرنا ہے ۔