مانیٹرنگ//
سری نگر،28فروری(یو این آئی) شمالی کشمیر کے بارہ مولہ میں پٹن ہامرے ریلوے سیکشن میں منگل کی صبح چندرھاما پٹن کا شخصچلتی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سے بارہ مولہ تک چلنے والی ریل گاڑی نے منگل کی صبح پٹن ہامرے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری۔
انہوں نے کہاکہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت حفیظ اللہ گنائی ولد محمد اکبر گنائی عمر 40 سال ساکن چندرہامہ پٹن کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔