مانیٹرنگ//
سرینگر//مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بی جے پی نے دفعہ 370کو منسوخ کرکے ایک تاریخی کام انجام دیا ہے جبکہ ملک کے کروڑوں عوام کی خواہشات کے تحت ایودھیا کا مسئلہ حل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں آج جو خوشحالی کادور چل رہا ہے اس سے ملک کے عوام مطمین ہے لھذا ہمیں اگلے سال کے لوک سبھا انتخابات کیلئے ملک کے عوام کو بی جے پی کے کارناموں سے آگاہ کرنا چاہئے تاکہ 2024کے انتخابات میں زعفرانی پارٹی کو فائدہ ملے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بی جے پی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو مرکزی حکومت کے کاموں سے آگاہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارٹی امیدوار 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتیں۔اگر بی جے پی حکومت عوام کے لیے کام کر رہی ہے لیکن زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے، تو یہ زعفرانی پارٹی کے لیے کوئی فائدہ نہیں کرے گی، جو 2024 کے انتخابات میں مرکز میں لگاتار تیسری بار اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔مرکزی وزیر نے کہاکہ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی سے اس خطے کے راہ ہموار کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں آج جو خوشحالی کا دورہ چل رہا ہے اس سے ملک کے لوگ مطمین ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ آج کشمیر میں سیاحت کا چرچا ہے اور لوگ کھلے عام بے خوف اپنے کاموں میں مشغول ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے پاس لوگوں کو بتانے کیلئے بہت کچھ ہے جیسے کہ ہم نے ایودھیا کامعاملہ حل کیا جو کہ کروڑوں لوگوں کے عقیدے سے وابستہ ہیں ۔ کرن رجیجو نے بتایا کہ بی جے پی کے منتخب نمائندوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، رجیجو نے کہا، "ہمیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک ہدف مقرر کرکے کام کرنا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بی جے پی امیدوار اس علاقے سے ایم پی بنے۔مرکزی وزیر قانون نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ لوگوں سے ملیں اور سرکاری اسکیموں کے کام کاج کا جائزہ لیں، جیسے بیت الخلاء کی تعمیر، اور ہر گھر کو پینے کے پانی اور ایل پی جی کنکشن فراہم کرنا۔”عوام کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ انہیں یہ سہولیات کس نے دی ہیں۔ ہم الیکشن جیتنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اگر ہم کام کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہار جاتے ہیں تو کیا فائدہ؟