سری نگر/09؍مارچ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں آل اِنڈیاٹرانسپورٹرز کی پہلی میگا میٹ سے خطاب کیا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَپنے خطاب میں اِس بات پر روشنی ڈالی کی ٹرانسپورٹیشن صنعت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون او راختراع کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کو اَپنائیںاور زیادہ مؤثر ، دیرپا اور محفوظ ٹرانسپورٹیشن کے نظام کی تشکیل کے لئے مل کر کام کریں اور نئی جموں وکشمیر کی ترقی میں ایک اہم حصہ دار بنیں ۔
اُنہوں نے کہا ٹرانسپورٹیشن اِنڈسٹری کو درپیش چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن مواقع بھی اسی طرح کے بہت ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مل کر کام کرنے اور نئی ٹیکنالوجی کو اَپنانے سے ہم ایک دیرپا ٹرانسپورٹیشن سسٹم بناسکتے ہیں جس سے ہمارے ملک کے ہر شہری کو فائدہ پہنچے۔
مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئے جموں و کشمیر میں ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی انتظامیہ وقتاً فوقتاً ٹرانسپورٹروں کے لئے مختلف امدادی اقدامات اور سکیموں میں توسیع کرتی رہی ہے۔
مشیر نے ملاقات کے دوران ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ٹرانسپورٹروں اور مندوبین سے بھی بات چیت کی اور ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اِنڈسٹری کی ترقی کے لئے ان کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے سڑک اور بنیادی ڈھانچے میں وسیع سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا ۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے جموںوکشمیر کے ٹرانسپورٹروں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا۔