نیوز ڈیسک//
ترال: ترال کے آری پل بلاک میں ایک میگا آیوش کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈی ڈی سی آری پل منظور احمد گنائی اور ڈی این او آیوش پلوامہ ڈاکٹر مشتاق احمد پرے نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقعہ پر آیوش نظام طب اور بیماریوں سے بچاؤ میں آیوش کے کردار کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہی دی گئی۔ مختلف این سی ڈیز کے لیے جدید ترین مشینری اور ماہرین کے ساتھ مفت اسکریننگ کی گئی ۔ کیمپ میں ڈاکٹروںکی ایک ٹیم نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر محمد اقبال کار، ڈاکٹر خالد مرتضیٰ، ڈاکٹر حمیرا تبسم اور ڈاکٹر شازیہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ ان ڈاکٹروں نے مریضوں کی بڑی تعداد کو مختلف امراض کے لیے مفت علاج معالجہ کیا۔ اسکے علاوہ ضرورت مند مریضوں میں مفت ادویات کی بڑی مقدار تقسیم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور حکام سے درخواست کی کہ مستقبل میں اس بلاک میں مزید ایسے کیمپ لگائے جائیں۔ کیمپ کے دوران 648 مریضوں کا علاج معالجی کیا گیا جبکہ 367 بلڈ اسکریننگ ٹیسٹ بشمول 51 HbA1c ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ 87 ECGs اور 93 BMDs بھی کیے گئے۔علاقے میں یہ اپنی نویت کامنفرد کیمپ تھا جس میں لوگوںکی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔