سری نگر/15؍مارچ:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے سری نگر میں جی ۔20 سمٹ کی میزبانی کے پیش نظر بدھوار کو کشمیر نرسنگ ہوم اور سکمز صورہ کا دورہ کیا تاکہ اِداروں میں صحت سہولیات ، آلات اور عملے کی دستیابی سے متعلق اِنتظامات کا جائزہ لیاجاسکے۔صوبائی کمشنر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد ، کمشنر ایس ایم سی او رسی اِی او سمارٹ سٹی سری نگراطہر عامر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی اور لائن محکموں کے دیگر اَفسران بھی تھے۔وِجے کمار بِدھوری نے کشمیر نرسنگ ہوم کے اَپنے دورے کے دوران اِنسٹی چیوٹ کی بیروانی بائونڈری وال اور داخلی گیٹ کو فیولفٹ کرنے کے لئے اَفسران کو متعدد ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے موجودہ آئرن گیٹ اور ڈسپلے بورڈ کو تبدیل کرنے اور اِشارے لگانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کشمیر نے کشمیر نرسنگ ہوم کی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ وارڈوں اور تھیٹروں کے جاری ترقیاتی اور اَپ گریدیشن کے کاموں بشمول ٹائلنگ ، دیواروں کی پینٹنگ ، آلات کی تنصیب ، تباہ شدہ کھڑکیوں کی تبدیلی اور 31؍ مارچ سے قبل اسے مکمل کریں۔اُنہوں نے سی اِی آر اینڈ بی کو کے این ایچ میں اندرونی لین اور پارکنگ کی جگہ کی بلیک ٹاپنگ کی ہدایت بھی دی اور اِس کے علاوہ اُنہوں نے لان کی لینڈ سکیپ ڈیولپمنٹ کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے ماحولیاتی جمالیات کو بڑھانے کے لئے ملحقہ عمارتوں کی زنگ آلود چھتوں کو رنگین کوٹنگ کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کشمیر نے سکمز صورہ کا دورہ کرتے ہوئے اِنتظامی بلاک ، خصوصی برن تھیٹر ، اِنٹنسیوکارڈیک کیئر یونٹ ، ڈیزاسٹر وارڈ، متعدی اَمراض کے بلاک اور ہیلی پیڈ کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر اُنہیں اِدارے میں موجود بنیادی ڈھانچے اور سٹیٹ آف آرٹ سہولیات کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں آلات ، عملہ ، بستروں کے علاوہ واش روم اور باتھ روم سہولیات بھی شامل ہیں۔اُنہیں بتایا گیا کہ ادارہ بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔اس کے علاوہ استعداد کار میں مزید اِضافہ کیا جارہا ہے۔صوبائی کمشنر نے ڈائریکٹر سکمز کو ہدایت دی کہ وہ پارکوں ، داخلی دروازے اور کلر آئرن گرلز کو خوبصورت بنانے کے علاوہ ہسپتال کے اِدد گرد صفائی کو یقینی بنائیں۔