مانیٹرنگ//
سرینگر:مارچ سیشن کے تحت دسویں ، بارہویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیرمین پرکشت سنگھ منہاس نے کہا کہ امتحانی پرچوں کی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق یکسیاں تعلیمی سیشن کے تحت دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان جہاں جاری ہے وہیں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے امتحانی پرچوں کی جانچ شروع کر دی ہے اور امتحانی نتائج کو جلد از جلد منظر عام پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ ایک مقامی انگریزی روزنامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے چیرمین پرکشت سنگھ منہاس نے کہا کہ جاری بورڈ امتحانات کی جانچ کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور نتائج کا اعلان مئی کے آخری ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ منہاس نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی تشخیص کا عمل شروع کر دیا ہے اور ہم اس عمل کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ملازمین تشخیص کے عمل میں شامل ہیں یہاں تک کہ ہم نے اساتذہ کو بھی شامل کیا ہے۔ اگر سب کچھ بورڈ کے مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق ہوتا ہے، تو میرے خیال میں مئی کے آخری ہفتے تک ہمیں اسے ختم کرنے کے قابل ہونا چاہیے ۔ منہاس نے مزید کہا کہ متحانات کے اختتام کے فوراً بعد، اگلی جماعت کیلئے اکیڈمکس فوری طور پر شروع ہو جائیں گے۔ ہم بہت محنت کر رہے ہیں تاکہ طلباء کا وقت ضائع نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہمارے سامنے بڑے چیلنجز ہیں جیسے یکساں تعلیمی کیلنڈر کا نفاذ، نئی تعلیمی پالیسی قابل ذکر ہے ۔