مانیٹرنگ//
سری نگر، 24 مارچ :سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک عدم شناخت در انداز کو مار گرا کر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ مستعد جوانوں نے کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر کے جبدی علاقے میں ایل او سی پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو مار گرایا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہلوک در انداز کی شناخت اور اس کی تنظیمی وابستگی ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔